دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان جموں وکشمیر میں در پردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔بھارتی وزیر اعظم مودی
No image دراس( کشیر رپورٹ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر میں در پردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ پڑوسی ملک کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو لداخ ٹنل کا سنگ بنیاد رکھنے اور کرگل جنگ سے متعلق تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ'' بھارت نے پاکستان کے تمام عزائم کو ماضی میں ناکام بنایا لیکن اس کے باوجود بھی پڑوسی ملک نے تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ بھارتی افواج دہشت گردی کو پوری قوت کے ساتھ کچل کر رکھ دیں گی اور دشمن کو دندان شکن جواب دیں گی۔پاکستان جموں وکشمیر میں درپردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے تاہم ہماری سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔ آج میں جس دھرتی پر کھڑا ہوں یہ وہ مقام ہے جہاں دہشت گردی کے آقا میری آواز براہ راست سن سکتے ہیں ، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔ پاکستان نے اپنی تاریخ سے آج تک کچھ نہیں سیکھا ، ماضی میں پڑوسی ملک کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا اور مستقبل میں بھی بھارتی افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ں دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کے منصوبے اور عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پاکستان جموں وکشمیر میں درپردہ جنگ کو فروغ دے رہا ہے تاہم بھارتی افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہے۔ مودی نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے پانچ سال بعد لداخ اور جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے سیاحتی شعبہ فروغ پا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں تین دہائیوں کے بعد سینما گھر کھولے گئے۔''
مودی نے کہا کہ '' لداخ کو بارہ مہینے ملک کے ساتھ جڑے رکھنے کی خاطر 'شن کھن لا ٹنل پر کام شروع کیا گیا۔گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لداخ کا بجٹ گیارہ سو کروڑ روپیہ سے بڑھا کر چھ ہزار کروڑ روپیہ کیا گیا۔ لداخ میں جلد ہی فور جی نیٹ ورک چالو ہوگا اور تیرہ کلومیٹر زوجیلا ٹنل پر بھی بہت جلد کام مکمل ہو گا جس کے نتیجے میں سڑک ہر موسم میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھلی رہے گی''۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ہدفہ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اگنی ویر اسکیم کی مخالفت کرنے والے لوگ ہی ماضی میں دفاعی بجٹ گھوٹالے میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ فوج اور آئی اے ایف خود انحصار ہو۔کانگریس نے اپنے دور میں فوج کے مطالبات کو نظر انداز کیا لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے اس سمت میں بہتر کام کیا ہے۔ اگنی ویر اسکیم پر بات کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا:'اس اسکیم کی مخالفت کرنے والے دراصل وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں ہزاروں کروڑ روپیہ دفاعی بجٹ کا گھوٹالہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کھبی نہیں چاہتے تھے کہ آئی اے ایف اور فوج مضبوط و مستحکم ہو۔ وزیر اعظم مودی نے کہاکہ بی جے پی نے فورسز کے مفادات کی خاطر ون رینک ون پنشن اسکیم کونافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ موجودہ سرکار نے ہی اس اسکیم کو نافذ کیا جس سے سابق فوجیوں کو 1.25لاکھ کروڑ روپیہ کی رقم فراہم کی گئی۔انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے آزادی کی سات دہائیوں کے بعد بھی شہداکی یادگار نہیں بنائی ، سرحد پر تعینات فوجیوں کو مناسب بیلٹ پروف جیکٹس فراہم نہیں کیں مودی نے کہاکہ بھارتی افواج دنیا کی طاقتور اور مضبوط ترین فورس ہے اور ماضی میں بھی دشمن کو شکست دی اور مستقبل میں بھی پڑوسی ملک کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
واپس کریں