دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ّآزاد کشمیر میں نان فائلرز کے خلاف کاروائی جلد شروع ، ان لینڈ ریوینیو کے اجلاس میں وزیر اعظم چودھری انوار الحق کی ہدایت
No image بھمبر۔27جولائی( کشیر رپورٹ) وزیر اعظم چودھری انوار الحق کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں نان فائلرز کے خلاف کاروائی شروع کی جا رہی ہے اور جلد ہی نان فائلرز کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔
آزاد کشمیر کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھمبر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ان لینڈ ریونیوکے حوالے سے اجلاس میںمحکمے کی مجموعی کارکردگی،اہداف و مستقبل میں مزید بہتری کے حوالے سے پلان آف ایکشن کاجائزہ لیاگیا۔. اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین سی بی آر چوہدری محمد رقیب،کمشنرسید انصر علی،کمشنراشتیاق احمد و دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔محکمے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،ان لینڈ حکام نے وزیر اعظم وموسٹ سینیر وزیر کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے سختی سے ہدایت کی کہ نان فائلرز کا ڈیٹااکٹھاکریں،فوری نوٹسز جاری کریں،ریاستی خزانے میں زیادہ سے زیادہ ریونیو کے لیے ٹیکس چوری روکی جائے۔پوٹینشنل ٹیکس ،ودہولڈنگ ٹیکس کا آڈٹ کریں۔ٹیکس چوری کرنے والوں کو پکڑا جائے،ایسے کاروبار پر نظر رکھیں جن میں ٹیکس چوری کرکے ریاستی خزانے کو نقصان پہنچایاجارہاہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ان لینڈ ریونیو کو مزید فعال بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔
واپس کریں