دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر حکومت کے تمام وسائل تحریک آزادی کے لئے ہیں، مل کر مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے۔ وزیر اعظم چودھری انوار الحق کا حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 30 جولائی 2024۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر و پاکستان شاخ کے دفتر کا دورہ کیا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق جب حریت کانفرنس کے دفتر پہنچے تو حریت کانفرنس کے کنونئیر غلام احمد صفی اور جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے حریت قیادت کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نومنتخب حریت قیادت کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ ،وزرا حکومت چوہدری ارشد ،چوہدری اکبر ابراہیم ،اکمل سرگالہ،سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف کنونئیر حریت کانفرنس غلام احمد صفی ،جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد ،سیکرٹری انفارمیشن مشتاق احمد بٹ ،محمود احمد ساغر ،یوسف نسیم ،فاروق رحمانی ،الطاف حسین وانی ،میر طاہر مسعود ،محمد خطیب حسین ،اعجاز رحمانی ،شیخ متین ،حاجی محمد سلطان ،حسن البنا ،محمد شیخ یعقوب ،جاوید جہانگیر بٹ ،امتیاز وانی ،زاہد مجتبی ،زاہد اشرف ،محمد شفیع ڈار ،عدیل مشتاق ،داود خان یوسفزئی ،ملک مجید ،سید گلشن ،مظفر سرینگر ،شاہین چوہدری ،راجہ خادم حسین ،الطاف احمد بٹ ،محمد اشرف ڈار ،چوہدری شاہین اقبال ،انجینیر محمود ،سید کفایت ،نذیر کرنا ہی ،نثار مرزا ،محمد رفیق ڈار ،ثنااللہ ڈار ،شمیم شال ،سید فیض نقشبندی ،منظور احمد ڈار اور عبد الحمید لون بھی موجود تھے
وزیراعظم نے کہا کہ میں نئی حریت قیادت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔اس سے قبل محمود ساغر کی قیادت میں حریت قیادت نے انتھک کوششیں کیں انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔مسئلہ کشمیر ہماری زندگیوں میں جسم میں خون کی گردش کی مانند ہے یہاں آنے کا مقصد نئی حریت قیادت کو مبارکباد پیش کرنا اور انکے ساتھ اظہار یک جہتی ہے ۔حکومت کے تمام وسائل تحریک آزادی کیلیے ہیں ،ہم ملکر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے ،پچھلے چند ماہ سے سستی بجلی اور سستے آٹے کی نظر ہو گئے ،بیس کیمپ میں عوامی انتشار سے سرحد پار اچھا میسج نہیں جاتا ہمیں سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے یہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اب ہم نئی قوت سے تمام وسائل کو تحریک آزادی کی جانب مبذول کریں گے یہاں آنے کا مقصد 5 اگست 2024 کے حوالے سے بھی مشاورت تھی اسکے بعد پندرہ اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا اسپر بھی مشاورت کریں گے ،مظفراباد سے کراچی اور کراچی سے لاہور تک حریت قیادت نے اہل پاکستان کے ساتھ ملکر ریلیاں نکالیں جو خوش آئند ہیں حکومت کے وسائل آپ کیلیے حاضر ہیں ۔انہوں نے کہا ہمیں کوشش کرنی ہے گفتگو سے بڑھ کر بات عملی جدوجہد کی طرف جائے میں مجاہدین کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ،جموں میں بھی ہماری تحریک شروع ہوئی ہے الحمد للہ کشمیری بھارت کے خلاف برسر پیکار ہیں اور فتح کشمیریوں کی ہوگی ،ہم نے ملکر یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ہندو توا سازشوں کے باوجود تحریک آزادی جاری رہے گی ،میری خواہش ہے کہ ہم جدوجہد کو تیز کریں آنے والے دنوں میں نیشنل اور نٹرنیشنل سطح پر جدوجہد کو تیز کیا جائے گا ۔
کنونئیر حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا حریت کے دفتر آمد پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش تھی کہ وہ حریت قائدین سے ملاقات کریں اور الیکشن کے نتیجے میں جو حریت کا نیا سیٹ اپ وجود میں آیا ہے اس سے انٹرکشن کریں اور اسے مبارکباد دیں ۔انہوں نے کہا کہ میں سب کی طرف سے وزیراعظم کو آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد ،تحریک آزادی زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
واپس کریں