دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار۔پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، وزیر امور کشمیر امیر مقام۔ اسلام آباد میں ریلی
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 5 اگست 2024۔وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کے موقع پر دفتر خارجہ سے پارلیمنٹ ہائوس تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کی ،اس موقع پرڈپٹی وزیراعظم پاکستان ،وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی,سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس ممبران کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ ،سردار عدنان خالد ،ملک حنیف ،رکن اسمبلی علی شان سونی ،حریت کانفرنس کیکنونئیر غلام محمد صفی ،جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد ،سیکرٹری انفارمیشن مشتاق احمد بٹ چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان ،الطاف احمد بٹ ،میر طاہر مسعود ،محمد خطیب حسین ،اعجاز رحمانی ،شیخ متین ،حاجی محمد سلطان ،حسن البنا ،محمد شیخ یعقوب ،جاوید جہانگیر بٹ ،امتیاز وانی ،زاہد مجتبی ،زاہد اشرف ،محمد شفیع ڈار ،عدیل مشتاق ،داود خان یوسفزئی ،ملک مجید ،سید گلشن ،مظفر سرینگر ،شاہین چوہدری ،راجہ خادم حسین ، ،محمد اشرف ڈار ،چوہدری شاہین اقبال ،انجینیر محمود ،سید کفایت ،نذیر کرنا ہی ،نثار مرزا ،محمد رفیق ڈار ،ثنااللہ ڈار ،شمیم شال ،سید فیض نقشبندی ،منظور احمد ڈار ، عبد الحمید لون ،سابق ممبر اسمبلی سحرش قمر ،راجہ بشیر عثمانی ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان ،سردار ساجد ،راجہ راشد رضا ،سردار نجیب الغفور ،خواجہ عمران الحق بھی موجود تھے ۔ریلی کے شرکا نے پاکستان و آزادکشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،ریلی کے شرکا نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ،ریلی کے شرکا نے آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف پرجوش نعرہ بازی کی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی وزیراعظم پاکستان ،وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ آج سے پانچ سال قبل بھارت نے جو غیر قانونی اقدامات کئے وہ اقوام متحدہ کی قراردوں کے منافی اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا ،کشمیرہوں کا پاکستان کے ساتھ ثقافتی ،مذہبی اور جغرافیائی رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ،بھارت غیر ملکی آبزرور کو مقبوضہ کشمیر جانے دے تاکہ دنیا وہاں کے اصل حالات سے آگاہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ،آستانہ میں کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت جو جمہوریت کا دعویدار ہے وہ وہاں رائے شماری کرائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلم۔آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہونگے ، حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔
وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا کہ میں اس ریلی میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کو سلام پیش کرتا ہوں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم بیدار ہے اور کشمیریوں کے ساتھ ہے ،مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کروائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر چاروں صوبوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں تاکہ بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی اس سلسلے میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ،5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی بھارت کشمیریوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے ،ان پر بدترین تشدد کر رہا ہے اور انہیں اپنی ہی زمینوں سے بے دخل کر رہا ہے ۔انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور حراست میں رکھا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام ہر کشمیری اور پاکستانی نے مسترد کیا ہے ،کشمیرہوں کا کہنا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی کشمیری اور پاکستانی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق رائے شماری کروائے ،پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی یک جان دو قالب ہیں ،شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان اہل کشمیر کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن کشمیر ہے ،2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ،بھارت نے کرفیو لگا کر کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھا ہو ہے ان کر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونئیر غلام محمد صفی نے کہا ک آج پاکستان و آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کر رہا ہے ،بھارت کو ایک مضبوط پیغام دیا جا رہا ہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہہ رگ جموں وکشمیر ہے ،یہ کبھی بھارت کا حصہ نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا ،اج کے دن بھارتی اقدام کی مذمت کا دن ہے ،ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتا انشااللہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔تقریب کے اختتام پر شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔تقریب کی نظامت وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران نے خود کی۔
واپس کریں