دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بنگلہ دیش میں حکومت کا تختہ الٹ گیا،وزیر اعظم شیخ حسینہ استعفی دے کر بھارت فرار، آرمی چیف وقار الزماں نے اقتدار سنبھال لیا، بنگلہ دیشی عوام کا جشن
No image ڈھاکہ( کشیر رپورٹ) بنگلہ دیش میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیاگیا،شیخ حسینہ استعفی دے کر بھارت فرار ہو گئی، شہریوں کی بڑی تعداد سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئی، بنگلہ دیش میں گزشتہ کئی ہفتوں سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرے کر رہے تھے جس میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اوربنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر بنگلہ دیشی عوام جشن منا رہے ہیں۔عوام نے دارلحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا دیو ہیکل مجسمہ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی زیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل وقار الزماں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو استعفی دینے کیلئے 45منٹ کی مہلت دی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن انہیں تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آرمی چیف ملک کی موجودہ صورتحال پر کچھ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل وقار الزماں نے عبوری حکومت قائم کی ہے۔
بنگلا دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان نے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا کہ شیخ حسینہ نے استعفی دے دیا ہے، اب عبوری حکومت ملک چلائے گی، ہم بنگلا دیش میں امن واپس لائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کے قیام کے لیے بات چیت جاری ہے، صدر سے جلد ملاقات کروں گا، صدر سے ملاقات میں عبوری حکومت کے قیام پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آرمی سے مذاکرات میں تمام اہم سیاسی جماعتیں شریک ہوں گیں، عبوری حکومت کے قیام کے لیے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی انہوں نے کہا کہ عوام پرتشدد اقدامات سے دور رہیں، عوام سے اپیل ہے فوج پر اعتماد رکھیں، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔بنگلا دیشی آرمی چیف وقار الزمان نے کہا ہے کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے، کوشش ہے کہ اج رات تک معاملات سلجھ جائیں۔بنگلا دیشی آرمی چیف نے کہا کہ طلبہ پرامن رہیں اور اپنے گھروں کو واپس جائیں، عوام پر امن رہیں، اب کسی افرا تفری اور احتجاج ضرورت نہیں ہے۔بنگلا دیشی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔بنگلا دیشی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایک دو روز کے اندر تمام معاملات اچھے طریقے سے حل کرنے کی کوشش ہے، مکمل ذمہ داری لے رہا ہوں کہ ہر ہلاکت اور قتل کی مکمل تحقیقات ہوں گی، عوام کا ایک ایک مطالبہ تسلیم کیا جائے گا، عوام ہمارا ساتھ دیں۔
نگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچی ہیں، بھارت شیخ حسینہ کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ شیخ حسینہ واجد بھارت کے اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی کوششیں کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ بھارت سے فن لینڈ روانہ ہوں گی۔شیخ حسینہ نے اپنی حکومت میں سینکڑوں افراد کو بنگلہ دیش کے قیام کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں پھانسی پہ لٹکایا اور ظلم و تشدد، جبر کا بازار گرم کئے رکھا۔ شیخ حسینہ بھارت کے لئے ڈارلنگ کی حیثیت رکھتی تھی۔
واپس کریں