پاک فوج کی طرف سے کھڑیگام شاردہ کے بارش سے متاثر گھر والوں کی مالی معاونت
مظفرآباد (پی آئی ڈی)22اگست2024۔رواں ہفتے موضع کھڑیگام کے رہائشی خوشحال اعوان کا چار منزلہ لکڑی کا مکان پانی کی زد میں آ کر گر گیا تھا۔ پاک فوج کے مقامی کمانڈنگ آفیسر نے کھڑیگام میں متاثرہ گھر کا دورہ کیا۔ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود میں بھی پیش پیش ہے۔ جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے وادی نیلم میں شاردہ کے نواحی گاں پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد کی۔پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندان کو گھر کی ازسر نو تعمیر کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی۔اہل علاقہ نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
ریاست کشمیر تقسیم برصغیر کے وقت سے متنازع ریاست کی صورت اختیار کر چکی ہے حالانکہ تقسیم کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے آبادی میں مسلم اکثریت کی وجہ سے اسے پاکستان کے ساتھ ملحق ہونا تھا۔ بھارت کے ظلم و جبر اور قبضہ کرنے کی وجہ سے اگرچہ یہ ریاست مکمل پاکستان کے ساتھ الحاق نہ کر سکی لیکن جتنا حصہ (آزاد کشمیر) پاکستان کے ساتھ ملا وہاں کی ترقی کا مقبوضہ جموں و کشمیر سے موازنہ کر کے واضح پتہ چلتا ہے کہ بھارت نے اپنے زیرِ تسلط جنت نما وادی کے حصہ مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بربادی کی کوئی حد نہیں چھوڑی۔آزاد جموں و کشمیر کی آبادی کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری قابل ستائش ہے۔ یہاں کی سڑکوں کا جال وسیع اور موثر ہے، تعلیمی ادارے معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں، اور صحت کی خدمات بھی عمدہ ہیں۔ اقتصادی ترقی میں آزاد کشمیر کا اہم کردار ہے اور بجلی کی فراہمی بھی مستحکم ہے۔ یہ سب عوامل یہاں کی معیاری زندگی اور ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔ریاست آزاد جموں و کشمیر کے طول وعرض میں صحت، تعلیم، مواصلات اور بجلی کی سہولیات دیہی سطح تک موجود ہیں۔ ہیلتھ انفراسٹرکچر میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے کو ملتی ہے۔آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کی بدولت تعلیمی معیار بلند اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر عوام کو بہتر سفری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔آزاد کشمیر جدید سہولتوں اور بہترین بنیادی ڈھانچے کی بدولت ایک مرکزی سیاحتی مقام بن چکا ہے۔.آزاد کشمیر صحت، تعلیم، مواصلات اور سیاحتی اعتبار سے مقبوضہ کشمیر سے آگے دن رات ترقی کا یہ سفر جاری وساری رہے گا۔
واپس کریں