دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین نے بھارت کے ساتھ ملنے والے علاقوں میں سینکڑوں گائوں آباد کر دیئے، بھارت شدید پریشانی سے دوچار
No image بیجنگ( کشیر رپورٹ)چین نے لداخ کے علاقے میں بھارت سے ملنے والی لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب متعدد گائوں آباد کردیئے ہیں جس سے بھارت شدید پریشانی سے دوچار ہو گیا ہے۔ چین نے ایل اے سی کے دوسری جانب تقریبا 630 ماڈل ولیجز بنائے ہیں جن میں سے تقریبا 500 دیہات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ان دیہاتوں کوجیاکانگ گائوں کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے خوشحال گائوں۔ خاص طور پر مشرقی اروناچل کے دوسری طرف چین کے تقریبا 145 ماڈل گائوں بنائے گئے ہیں۔چین نے تقریبا چھ سال قبل ان دیہاتوں کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا لیکن یہ دیہات کافی عرصے سے خالی پڑے تھے۔بھارت کی طرح سے اس خوف کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان دیہاتوں کی آبادی سے علاقے میں چین کی حاکمیت مزید مضبوط ہوئی ہے اور بھارت کے لئے صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔بھارت کی طرف سے اس خوف کا اظہار بھی کیا جار ہاہے کہ چین کے اس اقدام سے چین بھارت کے زیر قبضہ مزید علاقوں کو اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔
واپس کریں