دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)29/اگست 2024۔وزیراعظم/چیئرمین آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق کی زیرصدارت گذشتہ روز آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا. اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزیرحکومت چوہدری اظہر صادق, چیف سیکرٹری داد محمد بڑیچ, پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان, سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان, سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر عرفان احمد, سیکرٹری سماجی بہبود ارشاد احمد قریشی اور پرنسپلز میڈیکل کالجز مظفرآباد میرپور اور پونچھ نے شرکت کی. وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی. اجلاس میں گورننگ باڈی نے مظفرآباد اور پونچھ میڈیکل کالجز کے پرنسپلز تعینات کرنے کی منظوری دے دی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر کے طلبہ وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے میڈیکل کالجز کو تمام وسائل مہیا کریں گے اور دیگر تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل کالجز میں بہترین فیکلٹی تعینات کی جائے تاکہ یہاں سے بہترین ڈاکٹرز تیار ہوں اور اپنی خدمات سرانجام دیں. وزیراعظم نے کہا کہ تمام میڈیکل کالجز میں فیکلٹی کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا.۔
واپس کریں