دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری اورکپواڑہ ضلع میں بھارتی فوج اور کشمیری آزادی پسندوں کے درمیان تین جھڑپیں
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے تین مختلف مقامات پہ بھارت فوج اور کشمیری آزادی پسند وں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جو آخری اطلاعات آنے تک جاری رہیں۔یہ جھڑپیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقوں ٹنگڈھر اور مژھل سیکٹر میں اور ضلع راجوری کے ایک گائوں میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خلع کپواڑہ کے ٹنگدھر اور مژھل سیکٹر میں دو الگ واقعات میں بھارتی فوج اور کشمیری آزادی پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔بھارتی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ مژھل سیکٹر کے کمکاری علاقے میں پر فوج کی 57 راشٹریہ رائفلز اور 53 انفنٹری بریگیڈ نے مشترکہ طور پر آپریشن شروع کیا۔رات پونے آٹھ بجے شدید تصادم شروع ہوا۔ گذشتہ رات سے ٹنگدھر اور مژھل سیکٹر میں تصادم آرائی جاری ہے۔ مژھل سیکٹر میں جاری انکاونٹر میں ایک آزادی پسند کے شہید ہونے کی خبر ہے۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگدھر اور کمکاری علاقوں میں ایک ساتھ دو انکاونٹر جاری ہیں۔ پہلا تصادم لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ٹنگدھر سیکٹر میں شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کی خواس تحصیل کے دور افتادہ لاٹھی گائوں میں بھارتی فوج تلاشی آپریشن کررہی تھی کہ اچانک آزادی پسندوں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ شروع کردی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق انکاونٹر جاری ہے۔بھارتی فوج کے مطابق جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکوریٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔فائرنگ کا تبادلہ آدھی رات کے بعد گھنٹوں تک جاری رہا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔بھارتی فوج نے ان تین جھڑپوں میں بھارتی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
واپس کریں