دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا درجہ بلدیہ تک گھٹا دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) بھارتی مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبونہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کی حیثیت بلدیہ سے زیادہ نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر اسمبلی کو محض ایک بلدیہ کی سطح تک گھٹا دیا گیا ہے، جموںو کشمیر کی اسمبلی اور حکومت کے پاس ایک بل پاس کرنے تک کا بھی کوئی حقیقی اختیار نہیں ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی کا ہر ایک نمائندہ لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے جد و جہد جاری رکھیں گے،۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عمر صاحب (عمر عبداللہ) نے خود ہی کہا کہ آنے والی حکومت کو چپراسی کے تبادلے کے لیے بھی گورنر سے منظوری حاصل کرنی پڑے گی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں صرف چپراسیوں کے تبادلوں کی فکر نہیں کر رہی، بلکہ میں ایسی وزیر اعلی رہ چکی ہوں کہ جس نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت چلائی، 12000 افراد کی ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا۔ علیحدگی پسندوں کو خط لکھے، جنگ بندی نافذ کروائی، کیا آپ (نئی حکومت) اب یہ کر سکتے ہیں؟ دریں اثنا، محبوبہ مفتی نے از خود ان انتخابات سے دو رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واپس کریں