دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وفاقی حکومت نے رٹھوعہ ہریام پل اور آٹ آف سکول چلڈرن پروگرام کے تحت تقریبا 19 ارب سے زائد منصوبوں کی منظوری دے دی ۔ وزیر اعظم چودھری انوار الحق
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)04/ستمبر2024۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آج الحمداللہ آزادکشمیر کے میگا پراجیکٹس رٹھوعہ ہریام پل اور آٹ آف سکول چلڈرن پروگرام کے تحت تقریبا 19 ارب سے زائد منصوبوں کی منظوری دے دی ہے،اس پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں، جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ ایک ڈیڈ پراجیکٹ تھا جولائی تک یہ پراجیکٹ بھی کام شروع کر دے گا ،قلم کا اختیار جب تک ہے صرف اور صرف عوام کی خدمت کے لئے استعمال کروں گا7 ستمبر کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پریوم تحفظ ختم نبوت کی گولڈن جوبلی کے طور پر یوم ختم نبوت منایا جائے گا.۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, فیصل ممتاز راٹھور, چوہدری اظہر صادق, پیر مظہر سعید شاہ, عبدالماجد خان, سردار میر اکبر خان, محمد اکمل سرگالہ, میاں عبدالوحید, چوہدری محمد رشید, دیوان علی خان چغتائی, سردار جاوید ایوب, چوہدری اکبر ابراہیم, چوہدری محمد ارشد, یاسر سلطان, ملک ظفر اقبال, سردار محمد حسین, عاصم شریف بٹ, محترمہ نثاراں عباسی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
.وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں فکری انتشار سے خود کو بھی بچانا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی بچانا ہے، روشن پاکستان تحریک آزادی کی ضمانت ہے، ہم نے ملکر اس معاشرے کی آلودگی کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سہولیات پاکستان کے چاروں صوبوں میں نہیں مل رہی وہ آزادکشمیر میں مل رہی ہیں، نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہوں اور اس پر کابند رہوں گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کو فعال بنا دیا ہے اب تمام تقرریاں میرٹ اور شفاف طریقے سے ہوں گی، سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت شفاف طریقے سے سکروٹنی کے بعد صرف اور صرف مستحقین کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے مراعات لینے والے کو اپنی جوازیت دینی پڑے گی،عوام کے ٹیکسوں کے
پیسے کو کہیں بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق نے رٹھوعہ ہریام پل کے لئے 10 ارب کی منظوری پر وزیراعظم پاکستان, وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے اس سے عوام کو بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ آٹ آف سکول چلڈرن پروگرام پراجیکٹ کی منظوری سے تعلیم میں بہتری آئے گی.دیوان علی خان چغتائی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کوان میگا پراجیکٹس کی منظوری پر مبارکباد دی۔

واپس کریں