دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیرن نیلم ویلی میں یادگار شہداء کی تعمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق اور جی او سی میجر جنرل محمد عرفان نے افتتاح کیا
No image کیرن(پی آئی ڈی) 07/ستمبر2024ْ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عرفان کے ہمراہ کیرن میں نو تعمیر یادگار شہدا کشمیر کا افتتاح کر دیا۔ یادگار شہدا کیرن ورلڈ کشمیر فورم کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی رفیق پردیسی نے قومی پرچم جبکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عرفان، وزیر اطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ اور جسٹس ر انور منصور خان نے ریاستی پرچم فضا میں لہرایا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزرا حکومت میاں عبدالوحید، پیر محمد مظہر سعید شاہ، اظہر صادق، دیوان علی خان چغتائی، اکبر ابراہیم، اکمل حسین سرگالہ، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق خان، سردار ضیا القمر ، چوہدری عامر یسین، چیف سیکرٹری داود محمد بڑیچ، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک، سول و فوجی حکام اور سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دی۔ اس موقع پر یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے جوانوں نے فوجی پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
واپس کریں