دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت پاکستان نے کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کو فروخت کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، اس سلسلے میں قائم کمیٹی بھی ختم،نوٹیفیکیشن جاری، کشمیری صحافی اطہر مسعود وانی کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کا اقدام
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) حکومت پاکستان نے کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کو فروخت کرنے کی کاروائی روک دی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے قائم کردہ سات رکنی اعلی سطحی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی طرف سے آج، مورخہ11ستمبر2024کو جاری Cancelation Noticeکے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی فروخت سے متعلق قائم کر دہ اعلی سطحی سات رکنی کمیٹی کا اجلاس، جو12ستمبر کو منعقد ہونا تھا، منسوخ کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی طرف سے11ستمبر کو ہی جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی فروخت سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے قائم کردہ سات رکنی اعلی سطحی کمیٹی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفیکیشن گزٹ آف پاکستان میں بھی شائع کیا گیا ہے۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی فروخت کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اس حوالے سے قائم کمیٹی کو ختم کرنے کا اقدام ہفت روزہ کشیر/ Kasheer.com.pkمیں شائع صحافی اور مدیر اطہر مسعود وانی کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کیا ہے۔
واپس کریں