دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس(12ستمبر) میں آزاد کشمیر کے سیاستدانوں، ممبران کشمیر کونسل کو شرکت کی دعوت
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا اجلاس کل ، مورخہ 12ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا جس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر ، آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان، ممبران کشمیر کونسل اور دیگر شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس چیئر مین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون کی زیر صدارت منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر، سیکرٹری کشمیر افیئرزوسیم اجمل چودھری، چودھری محمد یاسین، سردار محمد یعقوب خان، شاہ غلام قادر، سردار عتیق احمد خان، سردار حسن ابراہیم خان ، راجہ مشتاق احمد صدیقی، دانیال شہاب مدنی،سید شبیر حسین بخاری، منظور قادر ایڈووکیٹ،مسز مشعال ملک،سردار عبدالقیوم نیازی، خواجہ طارق سعید،سردار عدنان خالد،سردار حنیف ملک،سردار عبدالرزاق خان، شجاع خورشید راٹھور، محمد یونس میر کے علاوہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی میں وزیر اعظم پاکستان کے نامزد پانچ شخصیات، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، سردار اویس احمد خان لغاری، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، اور ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان بابر شرکت کریں گے۔اجلاس کل دو بجے دن پارلیمنٹ ہائوس کے تیسرے فلور پہ واقع کمیٹی روم نمبر 338میں منعقد ہو گا۔
واپس کریں