دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کیلیے جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں ،مودی کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے ۔ راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیر اعظم زاد کشمیر
No image لوٹن، برطانیہ(کشیر رپورٹ)آزادجموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی کے ڈھونگ انتخابات رائے شماری کے نعم البدل نہیں ہو سکتے ، وادی کشمیر کے عوام ان انتخابات کو مسترد کریں۔مودی کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر اسے اس میں ناکامی ہو گی ۔اپنے خصوصی بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا اہم ترین مسئلہ اور تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ،اس مسئلے کی وجہ سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تین جنگیں اور ایک کارگل وار ہو چکی ہے ،بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے کس طرح اس اہم مسئلے کی حساسیت کو ختم کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اہم مسئلہ اقوام متحدہ میں بھی موجود ہے اور اسکی کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ڈھونگ انتخابات رائے شماری کے نعم البدل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ان سے اس اہم معاملے کی حساسیت ختم ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کیلیے جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں ،انشاءاللہ کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت مل کر رہے گا ۔سابق وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور حریت رہنماؤں کی رہائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزادکشمیر کی تمام جماعتوں اور حریت قیادت کو یک آواز ہو کر آگے بڑھنا چاہیے اور بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ اس اہم معاملے کو حل کرنے کیلیے اپنی بے لچک پالیسی میں لچک لائے اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔
واپس کریں