دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کی بے اختیار اسمبلی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ)بھارتی مقبوضہ جموںو کشمیر اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں بدھ (18ستمبر) کو 7اضلاع کے24حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔بھارتی انتظامیہ کے مطابق تین مراحل میں کرائے جانے والے الیکشن کے پہلے مرحلے میں59فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ دوسرے مرحلے کے الیکشن25ستمبر اور تیسرے مرحلے کے الیکشن یکم اکتوبر کو ہوں گے۔
بھارتی حکمران پارٹی ' بی جے پی' مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کے لئے پورا زور لگا رہی ہے اور اس کے لئے الیکشن سے پہلے ہی کئی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔مقبوضہ جموں اور مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کے فرق کو کم کیا گیا ہے ۔ مودی حکومت کی پلاننگ یہی ہے کہ مقبوضہ جموں کی تقریبا تمام سیٹوں پہ بی جے پی کو کامیاب کرایا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں کسی دوسری پارٹی کو بڑی اکثریت حاصل نہ کرنے دیا جائے تاکہ ' بی جے پی' مقبوضہ کشمیر کے چند گروپوں کو ساتھ ملا کر اپنی حکومت قائم کر لے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو بے اختیار اسمبلی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں تمام اختیارات بھارتی حکومت کو حاصل ہیں۔مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے یہ الیکشن بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور بھارتی فوج کے انتظامات کے تحت کرائے جا رہے ہیں۔
واپس کریں