دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میڈیا جائز تنقید کرے مگر کردار پر کیچڑ اچھالنا کہاں کی صحافت ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق
No image پلندری (پی آئی ڈی)19/ ستمبر 2024۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ریاست میں سیاحت، ہائیڈل میں وسیع پوٹینشل موجود ہے،روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کر کے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں، ایسے اعلانات نہیں کرتاجن کا پورا ہونا مشکل ہو،الفاظ کی حرمت کو اہم سمجھتا ہوں جو اعلان کیا اس پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا، میڈیا جائز تنقید کرے مگر کردار پر کیچڑ اچھالنا کہاں کی صحافت ہے، قانون سازی کے زریعے سے کچھ خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلندری میں سدھنوتی پریس کلب کے صدر سردار مظہر ظریف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں سرپرستِ اعلی سدھنوتی پریس کلب سردار تسنیم احمد خان ، سردار اعجاز خلیق ، سردار راشد لطیف ، سردار شہزاد عباسی ، راجہ عبدالحمید، شفقت شہزاد شامل تھے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پریس کلب کو درپیش مسائل سنے اور پریس کلب کی عمارت تعمیر کرنے اور صحافتی ٹور کے لیے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ ، وزیر سیاحت سرداد فہیم اختر ربانی ، نثار انصر ابدالی اور محترمہ نبیلہ ایوب بھی موجود تھیں.

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازیوں اور شہدا کی دھرتی نے یہاں کے لوگوں کو فن خطابت بھی خوب دیا ہے۔پونچھ ڈویژن کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز سدھنوتی سے کیا ہے۔ وکلا آئین و قانون کو خوب سمجھتے ہیں، ہم سب کسی قاعدہ قانون کے پابند ہیں. وکلا ہمارے معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں. حقوق کی بات سب کرتے ہیں لیکن فرائض کی بات کوئی نہیں کرتا۔پوری دنیا میں سرکار چلنے کا ایک ہی طریقہ ہے ٹیکس جمع کیا جائے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی جائے۔وزیر اعظم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے 10 لاکھ کا اعلان کیا۔ تقریب سے وزرا حکومت سردار محمد حسین, محترمہ نبیلہ ایوب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈی تو مستحقین کے لیے ہوتی ہے. صاحب ثروت لوگ بھی سستی بجلی اور سستہ آٹا لے رہے ہیں،ہمیں وہ سہولیات ہیں جو پاکستان کے کسی بھی صوبے میں نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بار کے دوستوں کی زمہ داری ہے کہ شہری آزادی کی تشریح لوگوں کو بتائیں ۔ ہم نے جو کیا الیکشن میں رزلٹ مل جائے گا ۔ بار ایسوسی ایشین کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔
واپس کریں