دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تیتری نوٹ آزاد کشمیر کا نوجوان غلطی سے کنٹرول لائین عبور کر گیا
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے تیتری نوٹ علاقے میں ذہنی طور پر کمزور اور نشے کا عادی نوجوان غلطی سے لائین آف کنٹرول عبور کر گیا، بھارتی فوج نے اسے گرفتار کر لیا اور بھارتی حکام کی طرف سے اسے مجاہد قرار دیا جار ہاہے۔تفصیلات کے مطابق تیتری نوٹ کے رہائشی سائیں شہزاد کا بیٹا حسام شہزاد گزشتہ روز غلطی سے تیتری نوٹ کے مقام پر لائن آف کنٹرول کے قریب سے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں داخل ہوگیا اوراس وقت انڈین حکام کی تحویل میں ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے حسام شہزاد کو مجاہد قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس پراپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہییہ ایک عام شہری ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گیا حسام شہزاد گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ڈسٹرب تھا اور نشے کا بھی عادی تھا وہ اس سے قبل میر پور ترک منشیات کے ہسپتال میں بھی داخل رہا ،نشیکی غرض سے وہ ایک مکان میں داخل ہوا اس دوران قریب کے لوگوں کو پتہ چلا شور شرابا ہونے کے باعث ڈر اور خوف کے باعث بھاگ کرحسام شہزاد ایل او سی کراس کرگیا جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اورذہنی طور پر بھی نارمل نہیں ہے ۔ حسام شہزاد کے رزشتہ داروں نے نے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان وحکومت آزاد کشمیر اور انسانی حقوق کے ادارے تیتری نوٹ کے اس شہری کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں تا کہ نوجوان واپس اپنے والدین سے مل سکے ۔
واپس کریں