دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کی بے اختیارکٹھ پتلی اسمبلی کے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں25ستمبر کو26سیٹوں پہ پولنگ
No image سری نگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں وکشمیر کی بے اختیارکٹھ پتلی اسمبلی کے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں25ستمبر کو 26سیٹوں پر پولنگ کرائی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں مقبوضہ وادی کشمیر کی15اور جموں کی 11سیٹوں پہ الیکشن ہوں گے۔کشمیر ڈویژن میں گاندربل، سری نگر اور بڈگام اضلاع کی 15 نشستوں پر انتخابات ہوں گے جن میں حضرت بل، گاندربل، خانیار، عیدگاہ اور بڈگام شامل ہیں جبکہ جموں ڈویژن میں ریاسی، راجوری اور پونچھ اضلاع میں گلاب گڑھ، راجوری اور مینڈھر سمیت جموں ڈویژن کی 11 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔یکم اکتوبر کو آخری مرحلے میں 40 سیٹوں پربانڈی پورہ، کپوارہ، بارہمولہ، ادھم پور، جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں الیکشن ہوں گے۔
واپس کریں