دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
احسن اقبال سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات
No image اسلام آباد (پ ر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ،سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری احسن اقبال سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات بھارت کی ایک چال ،سیاسی امور اور جماعتی و تنظیمی امور اور حکومتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،پاکستان کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا انشاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جو ایک منصفانہ جدوجہد ہے کامیابی سے ہم کنار ہو گی ۔انہوں نے شہداء کشمیر کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کیلیے فراخدلانہ حمایت جاری رکھے ہوے ہیں ،آزادکشمیر کے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلیے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے ۔اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا اللہ پاک کے بعد واحد سہارہ ہے مملکت خداد پاکستان جب روشن ہوتی ہے تو کشمیریوں کے چہرے دمک اٹھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فاشٹ مودی ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے چال کھیل رہا ہے اور ڈھونگ انتخابات کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیری بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے بھگا کر دم لیں گے ہم اپنے آباءا واجداد کے الحاق پاکستان کے نظریے پر قائم و دائم ہیں اور انشاءاللہ کشمیری الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے ۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے آزادکشمیر حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلیے وافر فنڈز فراہم کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان انشاءاللہ معاشی مسائل سے باہر آئے گا اور سپر پاور بنے گا ۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو بھی بے حد سراہا
واپس کریں