دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کے خلاف27اکتوبر کو کشمیر کے حوالے سے ' یوم سیاہ ' بھر پور طور پر منانے کے لئے اسلام آباد میں اعلی سطحی اجلاس
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)ریاست جموں و کشمیر میں27اکتوبر1947کو بھارتی فوج کی داخلے کے حوالے سے ' یوم سیاہ' بھر پور طور پر منانے کے لئے آزاد جموں وکشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری امور کشمیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی مختلف وزارتوں کے افسران اور آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو اندرون وبیرون ملک یوم سیاہ منانے اور اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان کے سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سید خالد علی رضا گردیزی،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر افیرز،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ،وزارت اطلاعات، پی آئی ڈی،،ریڈیو پاکستان،پاکستان ٹیلی ویژن،پیمرا،آرٹ کو نسل،لوک ورثہ،اسلام آباد انتظامیہ، چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔تمام صوبائی حکومتوں اور اداروں کے نمائندہ افسران نے بلیک ڈے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو آگا ہ کیا۔تمام اداروں کے نمائندوں نے اپنی اپنی وزارت کے حوالے سے یوم سیاہ منانے کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کو آگاہ کیا۔
اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اندرون وبیرون ملک مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ بھرپور انداز میں منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی۔۔ وسیم اجمل چوہدری نے شرکا کو بتایا کہ وہ یوم سیاہ کے حوالے سے اپنی تیاریوں کو تیز کریں تاکہ اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا جاسکے۔ پاکستان بھارت کے غاصبانہ قبضے انسانی حقوق کی شدیدپامالی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے۔

واپس کریں