دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انڈیا پاکستان میں دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل کی پشت پناہی ختم کرے، دفتر خارجہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پہ ردعمل
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)پاکستان کے دفتر خارجہ نے انڈین وزیر دفاع کے اس بیان کہ '' انڈیا پاکستان کو گلے لگانے کے لیے اور اس سے بات چیت کے لیے تیار ہے،مگر پاکستان کو اس بات کی ضمانت دینا ہو گی کہ وہ انڈیا میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند کر دے'' ، پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا نہ تو منت کی ہے اور نہ کسی خواہش کو اظہار کیا ہے۔ ہماری ایک ہی پوزیشن ہے کہ انڈیا نے جو جنوبی ایشیا میں ماحول بنایا ہوا ہے اس کو درست کرے۔پاکستان میں انڈیا جو دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل کی پشت پناہی کر رہا ہے اس کو ختم کرے۔ پاکستان کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ وہ خطے کی ترقی کے لیے کردار ادا کرے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کومعمول کی بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے جدو جہد کرتے رہیں گے۔ایک سوال پر کہ ترکی نے اقوام متحدہ تقریر میں کشمیر کا ذکر نہیں کیا؟ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ترکی جموں کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے اور ہمشہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے غیر ضروری مطلب اخذ نہیں کرنے چاہیے۔

واپس کریں