دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کشمیری اور پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیر اعظم آزادکشمیر
No image عباسپور/حویلی ( پ ر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کشمیری اور پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی تھا شاندار موقف پر اہلیان کشمیر کی خانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام دفاع وطن کا وہیں حصار ہیں،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا مسلم لیگ ن بنائی اس کو آزادکشمیر میں منظم کرنے کے لیے خون پسینہ ایک کیا چوہدری محمد عزیز وفا شعار ساتھی دوست بھائی تھے ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے اہلیان حویلی ان سے وفا کرتے ہوے مسلم لیگ ن سے تعلق کو مزید مظبوط بنائیں چوہدری عزیز اورچوہدری طارق فاروق کو ایک شخص اس وقت عمران خان وزیراعظم پاکستان وقت سے ملانے کے لیے لے جارہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوں مگر دونوں نے تمام تر دباو لالچ اور دھمکیوں کے باوجود مسلم لیگ ن کے ساتھ استقامت دکھائی جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں اہلیان حویلی کو کہتا ہوں محسن عزیز چوہدری عزیز کا سیاسی جانشین ہے اس کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ حویلی عباسپور میں سابق وزیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد عزیز کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی رہفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر سابق وزرا سردار فاروق احمد طاہر، یاسین گلشن، محسن عزیز باسط فاروقی نے بھی خطاب کیا ۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے کشمیرکے حوالے سےقوم کے جذبات کی دل سے ترجمانی کی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انتہائی موثر ، جامع ،مدلل طریقے سے مسلہ کشمیر اجاگر کیااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر نے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا وزیراعظم پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے دنیا کو مضبوط پیغام دینے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیراعظم پاکستان کے خطاب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبے کو تقویت ملی ہے ،سابق وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے خطاب سے شہداء کشمیر کے ورثاء کے حوصلے بلند ہوے ہیں، ہم الحاق پاکستان کے داعی ہیں سبز ہلالی پرچم سے کشمیریوں کی محبت انمٹ ہے ۔
سابق وزیراعظم نے اس سے قبل کوٹلی میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی رہائش گاہ پر ناشتہ کیا جہاں مسلم لیگی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے بعد وہ سابق سینیر وزیر ملک نواز کی رہائش گاہ پہنچے ان کی خیریت دریافت کی جہاں سے حویلی کے لیے روانہ ہوے عباسپور میں چوہدری محمد یاسین گلشن کی رہائش گاہ پر ممبران ضلع کونسل و سینیر لیگی رہنماوں سے ملاقات کی سابق وزیراعظم نے معروف روحانی شخصیت سائیں محمد صدیق خاکی سے ان کی رہائش گاہ گوگڈار شریفب کے مقام پر ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی راجہ محمد فاروق حیدر خان ممتاز راٹھور مرحوم کے مزار پر بھی گئے۔

واپس کریں