دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کا اعزاز، دھیر کوٹ کی طالبہ ثمرہ عباسی نے مسٹ میر پور سے بی ایس انگلش میں گولڈ میڈل حاصل کیا
No image دھیرکوٹ( کشیر رپورٹ)تحصیل دھیرکوٹ یونین کونسل کوٹلی رینگولی کی ہونہار طلبہ ثمراعباسی بنت رضا احمد عباسی نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ سے بی ایس انگلش میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ثمراعباسی نے گولڈ میڈل یونیورسٹی کے سالانہ تقریب کے انعقاد کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے حاصل کیا۔چیئرمین ' ایچ اسی سی' ڈاکٹر مختار بھی اس موقع پہ موجود تھے۔ ثمرا عباسی نے میرپور بورڈ کے سالانہ امتحانات میں بی ایس انگلش میں گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنی فیملی اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ثمراعباسی نے اس موقع پہ کہا کہ اساتذہ اور والدین کی بھرپور توجہ سے یہ منفرد اعزازاور کامیابی حاصل کی ہے ۔اس سے پہلے بھی ثمرا عباسی اپنی کلاس کی محنتی طلبا ہونے کے ساتھ ساتھ پوزیشن ہولڈر رہی۔عوام علاقہ اور فیملی کی طرف سے ثمراعباسی کی اس کامیابی کو بہت سراہا گیا ہے اور ثمراعباسی کو وسیع پیمانے پہ مبارکباد دی جا رہی ہے۔
واپس کریں