دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کا تیسرااور آخری مرحلہ مکمل، نتائج8اکتوبر کو متوقع
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلے میں آج یکم اکتوبر کو پولنگ مکمل ہو گئی۔ بھارتی حکام کے مطابق آخری مرحلے میں تقریبا 65فیصد پولنگ ہوئی ۔ چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر نے میڈیا کو بتایا کہ تیسرے اور آخری مرحلے میں تمام 40 اسمبلی حلقوں میں شام 5 بجے تک 65.48 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ شام 5 بجے تک بانڈی پورہ میں 63.33، بارہمولہ میں 55.73، جموں میں 66.79، کٹھوعہ میں 70.53، کپواڑہ میں 62.76، سانبہ 72.41 اور ادھم پور میں 72.91 پولنگ فیصد ریکارڈ کی گئی۔تینوں مرحلے کے الیکشن نتائج کا اعلان8اکتوبر کو متوقع ہے۔
واپس کریں