مسلم لیگ ن کی حکومت میں نیلم ویلی کو دو حلقے ،تائو بٹ تک سڑک دی، نیلم ویلی کی قدرتی خوبصورتی کو بچایاجائے۔ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر
کیل ( پ ر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نیلم ویلی کے لوگوں نے استقامت دکھائی ہندوستانی جارحیت کے خلاف سینہ سپر رہے ،سیاست میں تنگ نظری مناسب نہیں، رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے ،مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نیلم کو دو حلقے دیے، تائو بٹ تک سڑک دی، میں جب وزیراعظم تھا تو مجھ پر بھی بڑے جال پھینکے گیے کہ نیلم ویلی ہمیں دیدیں، نیلم ویلی کو کنکریٹ کا ڈھیر مت بنائو، جنگل اور پانی یہاں کی خوبصورتی ہے، یہ ختم ہو گئی تو لوگ یہاں کیا کرنے آئیں گے ،یہاں کے لوگ ملکر ماحول اور خوبصورتی کو بچانے کے لیے پالیسی بنائیں، منتخب نمائندوں کو ساتھ رکھیں، نیلم ویلی لیپہ اور حویلی کے لیے بجلی کے ریٹ مزید کم کریں تاکہ جنگل کو بچایا جاسکے ورنہ پہاڑ بے لباس ہو جائیں گے زمین کا لباس درخت ہیں ان کی حفاظت کریں۔ ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے کیل میں سابق وزیر سردار گل خنداں کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی وزیر حکومت دیوان علی چغتائی، سابق امیدوار راجہ بشیر شمع ملکط سردار ظفر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ
منتخب بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات دیں انہیں اس کار خیر میں شریک کریں لوکل گورنمنٹ کے چار فیصد منتخب نمایندوں کو سٹاف اور دیگر ضروریات کے لیے مہیا کریں منتخب نمائندگان کو صحت تعلیم سمیت دیگر امور میں اختیارات دیں حاجی گل خنداں سے بھائیوں جیسا تعلق تھا یہ چالیس سال کا تعلق ہے کوئی دو برس کی بات نہیں اس خاندان کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق ہے اور یہ رہیگا۔
واپس کریں