دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن، نیشنل کانفرنس42، بی جے پی29، پی ڈی پی3، انڈین کانگریس6
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن میں نیشنل کانفرنس کل90نشستوں میں سے 42نشستوں پہ کامیاب ہوئی ہے جبکہ اس کی اتحادی انڈین کانگریس نے6نشستیں حاصل کی ہیں۔ بھارت کی حکمران ' بی جے پی ' نے29،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی 3، پیپلز کانفرنس2،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ1جبکہ6نشستوں پہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔نئے وزیر اعلی کے لئے نیشنل کانفرنس کی طرف سے عمر عبداللہ کا نام لیا جا رہا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے الیکشن تین مراحل میں کرائے گئے تھے۔
واپس کریں