دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی، شاہ غلام قادر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
No image کیل /جندری سیری (پ ر)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے دورہ نیلم کے دوران جندرسری، کیل کناری کے مقام پر شمولیتی پروگرامات کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی جس کے ذریعے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا، نیلم ویلی سمیت آزاد جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے، آنے والا وقت آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن کا ہے، آزاد کشمیر بھر میں کارکنان مسلم لیگ ن تیاریاں شروع کریں، کسی ایسی سرگرمیوں میں شرکت نہ کریں جو ریاست مخالف ہو یہ ریاست ہمیں کسی نے طشتری میں رکھ کر نہیں دی ہے اس ریاست کو ہمارے آباوجداد نے قربانیاں دیکر حاصل کی ہے، مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں مگر پاکستان مخالف بیانیہ کو کسی طور پر پروان نہیں چڑھنے دینگے۔ آج آزاد کشمیر میں ایسا گروہ پیدا ہو گیا ہے جو پاکستان کی اور افواج پاکستان کی مخالفت کرتا ہے۔ میں ایل او سی پر کھڑے ہو کر کہتا ہوں کہ وادی نیلم کے لوگ کل بھی پاکستانی تھے آج بھی پاکستانی ہیں پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے مفادات کی بنیاد پر نہیں۔ نیلم ویلی کے لوگ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ ہمارے آباوجداد نے اس علاقے کو آزاد کروانے کے لیے قربانیاں دی ہیں ہم ان کو رائیگاں نہیں ہونے دینگے۔ فلسطین اور غزہ کی حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسوؤں روتا ہے جن پر وحشیانہ بمباری ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں چھوٹے بچے، بزرگ، جوان، خواتین شہید ہو رہے ہیں،اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے کی مدد کوئی بھی ملک نہیں کر رہا ہمیں تو پاکستان اور پاک آرمی پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہتے ہیں اور بھارت کو آنکھ میں آنکھ ڈال کر اس کا جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں صدر، وزیر اعظم کابینہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ پولیس سب اپنا ہے پھر جب چند لوگ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اس پر افسوس ہوتا ہے ہم کشمیری سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔ جب تک سارا کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہے۔ ہم نے مخالفین کو بھی عزت دی اور عزت دینا جانتے ہیں، میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو یہ یقین دلاتا ہوں مسلم لیگ ن میں عزت ملے گی ایک گھر کی طرح اور ایک فیملی کی طرح رہ کر جماعت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں گے۔ ان شاء جلد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بچیوں کے لیے بس پہنچ جائے گی، مسلم لیگ ن میں کارکنان اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں میں ان کے فیصلوں کی حمایت کرتا ہوں، قائد نواز شریف نے 17 ارب روپے کے فنڈ نیلم کی سڑک کے لیے مختص کیے تھے جب ان کی حکومت 2017 میں اقتدار سے ہٹایا گیا تو وہ رقم بھی ختم کر دی گئی جس کی بعد میں نے اپنے فنڈز اور آزاد کشمیر کے دیگر حلقوں سے فنڈز حاصل کرکے مین سڑک کی تعمیر کروائی، چلہانہ سے آٹھمقام اور پھر آٹھمقام سے کیل تک اور کیل سے پھلاوائی تک سڑک پر کام مکمل اور چند جگہوں پر جاری ہے، پھلاوائی سے شنڈاس تک سڑک کے کام کا ٹینڈر ہو چکا ہے جس پر جلد کام شروع ہونے والا ہے جبکہ شنڈاس سے تاوبٹ تک دس کلو میٹر سڑک کی منظوری بھی ہو گئی ہے، سڑک کی تعمیر کا کام تاوبٹ تک مکمل ہو گیا ہوتا مگر ڈھائی سال آزاد جموں و کشمیر میں پی ٹی آئی کی گورنمنٹ تھی جس نے نیلم ویلی کیا پورے آزاد کشمیر میں ایک اینٹ تک نہیں رکھی۔ میں اعلان کرتا ہوں میں نے پانچ سال وادی نیلم میں حکومت کی دیگر جماعتوں نے 15،15 سال حکومت کی آئیں پانچ سال اور پندرہ پندرہ سالوں میں تعمیر و ترقی کس نے کروائی۔ آج کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے دور میں فنڈ نہیں تھے، یہ سڑکیں محکمہ بناتا ہے تو میں ان سے کہتا ہوں کہ جب سمیٹ کی بوری 2 1سے 13 روپے کی تھی اسی حساب سے بھی فنڈ ملتے تھے مگر آپ وہ فنڈ کہاں خرچ کرتے تھے کہاں پر وہ فنڈ لگے ہیں۔ آج الحمد اللہ شونٹھر میگا پراجیکٹ سعودی عرب کے تعاون سے شروع ہونا والا ہے جس میں شونٹھر کی مین سڑک اور پل بھی رکھا گیا ہے ان شاء اللہ بہت جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا اس پراجیکٹ پر میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے جب سنا کہ یہ پراجیکٹ شاہ غلام قادر کے حلقہ انتخاب میں لگ رہا ہے انہوں نے پراجیکٹ کی منظوری دے دی اب جب اس پراجیکٹ پر کام شروع ہو گا اس سے نہ صرف حکومت آزاد کشمیر ریونیو حاصل کرئے گی بلکہ اس پراجیکٹ سے علاقے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ بے روز گاری میں کمی واقع ہو گی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ نیلم ویلی میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہا ہوں بہت جلد کیل ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں سٹاف اور میڈیکل آفیسرز سمیت مشینری کی صورت میں سہولیات پہنچانے کے لیے پوری کوشش جاری ہے بہت جلد آپ کے سامنے آ جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے نیلم ویلی میں دس سال حکومت کی مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے پندرہ سال حکومت رہی مگر ان کو نیلم کے مسائل نظر نہیں آئے میرے پانچ سال بھی سامنے رکھے جائیں، اگر میں نے ان سے زیادہ کام نہیں کیا ہو گا میں ان سے معافی مانگوں گا۔ میں نے آج تک کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا اور نہ لوں گا اور نہ انتقام کی سیاست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تمام برادریوں کا گلدستہ ہے اس میں شامل ہونے والوں کو بھی وہی عزت اور مقام ملے گا جو پہلے سے موجود ہیں ان کو مل رہا ہے، مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے کارکنان آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرتے ہوئے جماعت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے اپنی ساری کوشش جاری رکھیں۔ مسلم لیگ کے قائد اور صدر میاں محمد نواز شریف ہیں ہم سب اس کے ورکر اور کارکنان ہیں۔ قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کی کارکردگی کو عوام تک پہنچائیں، مسلم لیگ ن کی کارکردگی پاکستان اور آزاد کشمیر میں دیگر سیاسی جماعتوں پر بھاری ہے اور بھاری رہی گی۔ پارٹی میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو قائد و صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز اور آزاد کشمیر کے تمام پارٹی قائدین اور ورکرز کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں میں جندرسیری واڈ نمبر 7 یونین کونسل لوئر گریس اپر نیلم ویلی سے بہت بڑا سرپرائز مسلم لیگ ن پر شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہو پی ٹی آئی پیپلزپارٹی اور سابق امیدوار اسمبلی کے متعلقہ مختلف برادریاں مسلم لیگ ن میں شامل ہوگء جس میں سابق امیدوار کونسلر عمران مغل، عنایت مغل، روشن مغل، شوکت مغل، فیروزی برادری کے سرپرست عزیز الرحمن فیروزی، بلند خان مغل، ظفر مغل، زاہد مغل، محبت دین مغل، میر زمان مغل، اعجاز مغل، علی افسر فیروزی، عبدالقیوم، کامران مغل، شاہزیب مغل، اشرف مغل، ارشاد مغل، بدرمغل، ناصر مغل، عمر خان مغل، یخیی مغل، منصور مغل، احمد مغل، علی زمان مغل، محمد ولی مغل، شیراز مغل، سکندر مغل، عارف مغل، علی گوہر الرحمن مغل، چنگیزیب مغل، شیر احمد مغل، محمد زمان مغل، علی زمان مغل، عمر مغل، شفیق مغل، عبدالرزاق مغل، مدد خان مغل، صداقت مغل، افضل مغل، ذکریا مغل، جاوید مغل، شیر زمان مغل، ارشاد مغل، بابر مغل، عبدالرئوف مغل، عبدالرشید مغل، شفیع فیروزی، منظور فیروزی، صدیق فیروزی، بشارت فیروزی، صادق فیروزی، بشیر فیروزی، نور خان فیروزی، ارشاد فیروزی، شبیر فیروزی، ظہیر فیروزی، نوید مغل، امجد فیروزی، سیف الرحمن فیروزی، منظور فیروزی، اظہر فیروزی، ملک حنیف، ملک مشتاق، ملک ذوالفقار، ملک سیف اللہ، ملک شبیر، ملک وقار، ملک ابرار، ملک امتیاز، ملک ظہیر، ملک تنویر، ملک سخی، ملک نذیر،اعجاز فیروزی، ملک سجاد، ملک ریاض، ملک رزاق، ملک عتیق، ملک تنویر، ملک یونس، ملک وقار ذوالفقار، ملک شاہزمان، ملک وحید، ملک شبیر شاہزمان، ملک ابرار، ملک صدام، ملک سجاد، ملک منیر،ملک ارشاد، ملک آفتاب، ملک الف داد ودیگر شامل ہیں جبکہ کیل کناری سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی سرکردہ رہنماؤں چوہدری عبد الرشید، امان اللہ کیانی، حاجی ایوب میر، چوہدری حاکم الدین، واجد علی، سلام دیں، زرین چوہدری خوشحال کیانی، مقصود کیانی، قمر الزمان میر، ساجد رحیم، امجد اقبال میر، سکندر بٹ، پی ٹی آئی سے سخی زمان میر مرتضٰی کیانی، اشرف کیانی، مصطفی کیانی، محمد زمان مغل، الطاف مغل، محمد فاروق چوہدری، لیاقت چوہدری، عمر بختیار، صداقت چوہدری، عمران میر، شفقت چوہدری، محمد زمان چوہدری، قلندر خان، محمد یونس، ریاض یونس، محمد خورشید چوہدری، جاوید چوہان، جاوید گورسی، حاجی شاہزمان، مطیح اللہ کیانی، مکھن خان، درزی حسن خان، چوہدری خورشید اعوان، ممتاز یونس، روشن خان، امجد اقبال میر، عبدالرحمن، حسن چوہدری، روشن دین ملکال، یاسین چوہدری گلی، منظور گلی، جاوید گلی، پرویز، طفیل مغل، محمد فاروق، محمد زمان مغل، خورشید مغل، قدیر قلندر اپنی جملہ خاندان اور برادری سمیت شمولیت کا اعلان کر دیا، جبکہ کیل کنڈیاں پائین۔ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے ریٹائرڈ نائب تحصیلدار سخی زمان، پیپلزپارٹی کے لوکل کونسلر محمد اشفاق، منظور حسین، عبدالقیوم ودیگر نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کیل اور لوئر گریس کی سنئیر قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

واپس کریں