عمر عبداللہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلی کا حلف لے لیا
سری نگر، 16 اکتوبر(کشیر رپورٹ) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلی کا حلف اٹھا لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں متعین بھارتی لیفٹنٹ گورنر منہوج سہنا نے وزیر اعلی عمر عبداللہ، نیشنل کانفرنس کے سریندر چودھری سے نائب وزیر اعلی اور ان کے وزراء سے حلف لیا۔این سی لیڈران جاوید ڈار، سکینہ ایٹو، جاوید رانا، سریندر چودھری، اور ستیش شرما چھمب نے جموں و کشمیر کے کابینہ وزرا کے طور پر حلف لیا۔بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرنیکا گاندھی بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں میں، این سی اور کانگریس نے 48، بی جے پی نے 29 اور پی ڈی پی نے تین پر کامیابی حاصل کی ہے۔
واپس کریں