دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کی ترقی ،عوامی فلاح و بہبود میں بنک آف آزاد جموں و کشمیر کا اہم کردار
No image مظفرآباد ( کشیر رپورٹ) بینک آف آزاد جموں و کشمیرنے سال 2024کے پہلے 9ماہ میں تاریخی منافع حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیپازٹس،اثاثہ جات اور ترسیلات زر سمیت تمام شعبہ جات میں قابل قدر اورریکارڈ اضافہ کیا ۔صرف 9ماہ میں بینک نے 1 ارب 41 کروڑ روپے آپریٹنگ منافع کمایا ۔اس عرصہ میں کل اثاثہ جات کی مالیت بڑھ کر 51.27 ارب روپے تک پہنچ گء جوکہ بینک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔اسی طرح ڈیپاذٹس بڑھ کر 39.11 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جب کہ ترسیلات زر(ہوم ریمیٹنسز) 3.30 ارب روپے ہو گئے۔ترسیلات زر میں صرف 9ماہ میں اضافہ بینک کی ابتدا سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔ اسی دوران بینک نیمعزز صارفین کو 4.64 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے.قرضہ جات کے معیار کو بہتر بنادیا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کی ترقی، صحت عامہ کی بہتری، خواتین کو با اختیار بنانے سمیت قرضہ جات کی خصوصی سکیمیں لانچ کی گئیں۔ آن لائن برانچز میں اضافہ کیاگیا۔بینک کی18سالہ تاریخ میں پہلی بار ریاست کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا وطالبات کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کرنے کے لئے انتخاب کا ڈیجیٹل عمل کامیابی سے متعارف کیا گیا۔انٹرن شپ پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو بینکاری کے مختلف شعبہ جات میں ہ صرف عملی تجربات کا مواقع فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام کے دوران منتخب امیدواروں کو پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ معقول معاوضہ بھی ادا کیا جا رہا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بینک سی ایس آر کے تحت صحت مند معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے کھیلوں سمیت دیگر سماجی خدمات میں بھی بھر پور حصہ لے رہا ہے۔عملے کی پیشہ ورانہ استعدادکار بڑھانے کے لئے مختلف ٹریننگ پروگرامز، سمینارزکا انعقاد کیا جارہا ہیاور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی اسناد اور انعامات دیئے جاتے ہیںریاست کا بینک نہ صرف اس خطے بلکہ ملک اور ملک سے باہر دنیا کے فنانشل مارکیٹ میں سرگرم کھلاڑی کے طور پر کام کرتے ہوئے ترقی اورکامیابی کی نئی بلندیاں چھوئے گا بلکہ بہت جلد اس کا شمار کامیاب ترین بینکوں کی صف میں ہو گا۔
واپس کریں