سیکٹر کمانڈر ISPRآزاد کشمیر و گلگت بلتستان طارق سہیل کا PIDکمپلکس مظفر آبادکا دورہ
مظفرآباد(پی آئی ڈی)28اکتوبر2024۔سیکٹر کمانڈر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) آزادجموں وکشمیر و گلگت بلتستان زون محمدطارق سہیل نے پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں ڈائریکٹرتعلقات عامہ راجہ شاہد حسین سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئی ایس پی آر اور محکمہ تعلقات عامہ کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹرتعلقات عامہ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر کو محکمہ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر کو شعبہ نیوز،مانیٹرنگ، ڈیجیٹل آرکائیو، اشتہارات، ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ملاقات میں آزادخطہ میں میڈیا کو درپیش چیلنجز،محکمہ تعلقات عامہ کی استعدادکار بڑھانے سمیت سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے حوالہ سے بھی امور زیر بحث آئے۔ ملاقات میں ناظم اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس بھی موجود تھے۔
واپس کریں