آرٹیکل 370 کو کوئی واپس نہیں لا سکتا، کانگریس پاکستان کی زبان بول رہی ہے۔بھارتی وزیر اعظم مودی
آرٹیکل 370 پر کانگریس پاکستان کی زبان بول رہی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی20 نومبر کو مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات سے قبل پونے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، آرٹیکل 370 کو کوئی واپس نہیں لا سکتا، ہم نے اسے زمین میں گہرائی میں دفن کر دیا ہے۔مودی نے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات سے قبل پونے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی میں ایک بار پھر دفعہ 370 کو لاگو کرنے کی قرارداد پاس کی ہے،آرٹیکل 370 نے کشمیر کو ہندوستان سے الگ کیا اور کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دیا۔آرٹیکل 370 نے ہندوستان کے آئین کو کشمیر میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دی۔ بی جے پی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا۔
واپس کریں