'ارکان اسمبلی ہوشیار باش' ، ارکان اسمبلی اپنی فیملی کے اثاثہ جات کی تفصیل 31دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں
مظفرآباد(پی آئی ڈی)15نومبر2024۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 1976 کی دفعہ26-A کے تحت معزز ممبران کشمیر کونسل و الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 78 کی ذیلی دفعہ (4) کے تحت معزز ممبران قانون ساز اسمبلی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر سال 30 جون سے پہلے کے اپنے اور اپنے زیر کفالت بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل اسی سال 31 دسمبر سے پہلے بمطابق نمو نہ اسٹام پیپر پر مرتب کر کے اوتھ کمشنر سے تصدیق کرواتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔ بصورت دیگر مطابق قانون الیکشن کمیشن ایسے معزز ممبران کشمیر کونسل و قانون ساز اسمبلی جن کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ ہوئی تو ان کے نام یکم جنوری 2025 کو بذریعہ پریس ریلیز شائع کرے گا۔ اس کے بعد 15 جنوری تک جن معزز ممبران کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ ہوئی تو ان کی رکنیت مطابق ضابط معطل ہو جائے گی اور اس وقت تک معطل رہے گی جب تک وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرواتے۔لہذا بذریعہ پریس ریلیز آگاہ کیا جاتا ہے کہ تمام معزز ممبران کشمیر کونسل و معزز ممبران قانون ساز اسمبلی جنہوں نے برائے مالی سال 24-2023 کے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائی ہے وہ اپنے اثاثہ جات مقررہ وقت 31 دسمبر 2024 سے قبل جمع کرواتے ہوئے رسید حاصل کریں تا کہ ممکنہ کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔
واپس کریں