دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان میں تعداد کے لحاظ سے پنجابی پہلے، پشتو دوسرے، سندھی تیسرے ، سرائیکی چوتھے، اردو پانچویں،بلوچی چھٹے، ہندکو ساتویں،کشمیری گیارھویں، شینا بارھویں اور بلتی تیرھویں نمبر پہ
No image راولپنڈی ( کشیر رپورٹ) پاکستان میں 2023کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں بولنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پنجابی زبان پہلے، پشتو دوسرے، سندھی تیسرے،سرائیکی چوتھے اور اردو پانچویں نمبر پہ ہے۔ادارہ شماریات نے ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق چار کروڑ 36 لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے، ملک میں 3 کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی اور 2 کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی ہے۔پاکستان میں 2 کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے، ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی، 55 لاکھ 90 ہزار افراد کی مادری زبان ہندکو، 27 لاکھ 78ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی، 10 لاکھ 39 ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور 33 لاکھ 37 ہزار کی دیگر مادری زبانیں، دو لاکھ 74 ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری، ایک لاکھ 16 ہزار افراد کی مادری زبان شینا، 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور 7 ہزار 466 افراد کی مادری زبان کیلاشی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رہنے والے لاکھوں کشمیریوں نے مردم شماری میں اپنی مادری زبان کشمیری کے بجائے اردو یا دیگر زبانیں لکھوائی ہیں۔
2023 کی مردم شماری میں ملک بھر کی کل آبادی 241,492,917 ((گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو چھوڑ کر)ریکارڈ کی گئی۔2023کی مردم شماری کے مطابق آزاد کشمیر کی آبادی43لاکھ61ہزار اور گلگت بلتستان کی آبادی تقریبا15لاکھ ہے۔
2023کی مردم شماری کے مطابق ملک میں پنجابی زبان بولنے والوں کاتناسب36.98فیصد ہے جو1951میں57.08فیصد تھا۔پشتو زبان والوں کاتناسب18.15فیصد ہے جو1951میں8.16فیصد تھا۔سندھی زبان14.31فیصد جو1951میں12.85فیصد تھا۔اردو زبان اب 9.25فیصد جو1951میں7.05فیصد تھا۔بلوچی اب3.38فیصد جو1951میں3.04فیصد.32 اور ہندکو کاتناسب.32 2 فیصد ہے۔تازہ ترین مردم شماری کے مطابق کشمیری زبان بولنے والوں کا تناسب 0.11فیصد ہے اور شینا زبان کاتناسب0.05فیصد ہے۔تعداد کے لحاظ سے پنجابی پہلے،پشتو دوسرے، سندھی تیسرے،سرائیکی چوتھے،اردو پانچویں،بلوچی چھٹے،ہندکو ساتویں،بروہی آٹھویں،میواتی نویں،کوہستانی دسویں،کشمیری گیارھویں،شینا بارھویں اوربلتی تیرھویں نمبر پہ ہے۔پاکستان میں سرکاری زبان اردو ہے لیکن سرکاری سطح پہ انگریزی استعمال کی جاتی ہے۔
واپس کریں