دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وقت آگیا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت کا طوق گلے سے اتار پھینکے۔میرپور کنونشن میں راجہ فاروق حیدر، طارق فاروق چودھری و دیگر کا خطاب
No image میرپور (پ ر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت کا طوق گلے سے اتار پھینکے اب دو رنگی نہیں چلے گی کمرے کے اندر اور باہر ایک ہی موقف اپنانا ہوگا وزرا کو کہتا ہوں دو پر پورا آزادکشمیر قربان نہیں کرسکتے اگر آپ کو جماعت کی فکر ہے تو بجاے اس کے کوئی استعفی طلب کرے ازخود استعفی دیدیں نوازشریف ہمارے قائد اگر ان کے ساتھ بیوفائی کرتے تو اس وقت ہماری حکومت ہوتی کچھ لوگ اس وقت بہک گئے تھے لیکن کارکنوں کے دباو نے انہیں فیصلہ نہیں کرنے دیا جماعت کارکنوں کی ہے لیڈر صرف نوازشریف نا میں اور نا شاہ غلام قادر کسی کو ٹکٹ کی گارنٹی دے سکتے ہیں یہ فیصلہ کارکن کرینگے ،میرپور سے باقاعدہ آغاز ہوچکا آج تجدید عہد کرتے ہیں کہ آزادکشمیر کے آئین، وقار تشخص اور پاکستان کی مظبوطی استحکام کے لیے بھرپور جدوجہد کرینگے کسی کے آگے نمبر بنانے یا کسی کے کہنے پر پاکستان اور افواج پاکستان کی حمایت نہیں کرتے اپنی بات کرتے ہیں اور یہ ہمارا نظریہ ہے پاکستان نا ہوتا تو کشمیر غزہ بن چکا ہوتا ۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق عوام کو پاکستان کے خلاف اکساتے ہیں اور پھر اسی سے مدد اور فنڈز لیتے ہیں سیاسی جماعتیں جب خود غیر سیاسی ہو جائیں تو پھر حادثے ہوتے ہیں اقتدار کے پجاریوں نے سیاسی جماعتوں کے اندر جمود پیدا کردیا اور ساری سیاست کو اقتدار کی کرسی کی نذر کردیا اس خطے کے اندر جن لوگوں نے برادریوں کو سیاست کے لیے استعمال کیاانہوں نے دس دس گیارہ گیارہ جماعتیں بدلیں جماعتوں کو جیب کی گھڑی بنایا کبھی خریدی گئی جماعتیں کبھی بیچی گئیں یہاں پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرنے آیا ہوں آپ ہمارے کارکن ہماری عزت آپ کی عزت میں ہماری عزت ہے سیاست میں گنتے نہیں تولتے بھی ہیں یہ نظریاتی سیاست کا خاصہ ہے آج آزادکشمیر بے عزت و بے توقیر ہورہا ہے اچھی بات ہوتی کہ صدر جماعت اور چوہدری سعید یہاں ہوتے جب تک پارٹی نے کسی کو نکالا نہیں تب تک ہر کارکن کا شاہ غلام قادر طارق فاروق فاروق حیدر پر حق ہے ضروری نہیں کہ جسے ایک دفعہ دو دفعہ ٹکٹ ملا یا وہ جیت گیا ٹکٹ اس کا حق ہے یہ پارٹی کسی شخصیت کی نہیں یہ جماعت نوازشریف کی ہے اور کارکنوں کی وابستگی بھی انہی سے ہے نوازشریف نے ہمارے ساتھ شفقت کی راجہ فاروق حیدر خان نے دلیری سے ہمارے حقوق کی بات کی جب راجہ صاحب نے بات کی تو ہم اپنء جگہ پریشان ہوگئے کہ نوازشریف ناراض نا ہو جائیں مگر آفرین ہے قائد محترم پر انہوں نے کہا کہ جو فاروق حیدر کہہ رہے ہیں ان کو دو اور اسی کا صلہ ہے کہ آج سڑکیں پل اور دیگر منصوبہ جات لگے این ٹی ایس ہم نے لایا ورنہ ہم بھی سیاسی بنیادوں پر بھرتی کر سکتے تھے جتنے چکار کو فنڈز ملے اتنے ہی میرپور کو فنڈز ملے لوگوں کے حافظے کمزورنہیں ہیں کہ فنڈز شہباز شریف دیں اور یہ ست رنگی پگڑیاں پہن کر کریڈٹ لیں رٹھوعہ ہریام پل کے لیے فنڈز شہباز شریف نے دیے نوازشریف راجہ فاروق حیدر خان کی عزت و پیار کرتے ہیں۔
دونوں راہنما میرپور میں کارکنوں کی جانب سے منعقدہ تجدید عہد کنونشن سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سابق وزیر سید شوکت علی شاہ، راجہ تسلیم انجم ،خواجہ راشد،چوہدری ارشد شکیل مغل صدر ن لیگ لندن نعمت شہزاد،نصیر اختر موجو،ملک سہیل اعوان راجہ رفیق راجہ معروف، مزمل چوہدری، اسرار قریشی، راجہ افضل،ملک صادق،خالق ڈار ،سردار عمیر شہزاد،چوہدری ساحر،شکیل مغل،دانش شاہ اظہر شاہ، راجہ فاروق، راجہ عابد افتخار ملک،سردار شوکت، مرزا جنگ باز،ڈاکٹر کفیل یاسین لعل قاضی محبوب راجہ وسیم دیگرنے بھی خطاب کیا ۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ نوازشریف ہمارے محسن انہوں نے اپنی قوم ہمیشہ فخر سے کشمیری بتائی وہ کشمیر سے گہری محبت رکھتے ہیں ان کی بیٹی وزیراعلی پنجاب بھی کشمیر سے محبت کرتی ہیں ان کی صحت کے لیے دعا گو ہوں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزادکشمیر کے مسائل پر فراخدلانہ رویے کا مظاہرہ کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اہلیان پونچھ کی قربانیوں کی سنہری تاریخ ہے وہ آزادکشمیر کا فخر ہیں ان کی نئی نسل سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے آباواجداد کی قربانیوں کی لاج رکھیں ہندوستان اس تاک میں ہے کہ وہ یہاں نقب لگاے ہمیں جانے انجانے میں کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے اسے راستہ ملے ہم سب ملکر آزادکشمیر کو بین الاقوامی سازشوں کا اڈہ نہیں بننے دینگے اس خطے کا تحفظ کرینگے وزیراعظم کی کوئی جماعت نہیں اس لیے انہیں سیاسی جماعتوں سے دلچسپی نہیں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو کشمیر سے خصوصی دلچسپی آج بھی وہ کشمیریوں کے لیے فکر مند ہیں نوازشریف نے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے فراخدلانہ وسائل فراہم کیے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی آزادکشمیر میں کوئی جگہ نہیں پاکستان کے ساتھ وابستگی اور اس کے مفاد کے تحفظ کے لیے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کسی عہدے یا مفاد کے لیے پاکستان کا نام نہیں لیتے یہ ہمارا نظریہ ہے پاکستان نا ہوتا تو کشمیر آج غزہ کا منظر پیش کررہا ہوتا۔




واپس کریں