راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد کردی
راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہے کہ زرعی اراضی کی منتقلی پر پابندی کا مقصد گرین بیلٹ کو محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی تعمیرات کے باعث زرعی اراضی ختم ہورہی ہے اور بے ہنگم تعمیرات فضائی آلودگی کاباعث بھی بن رہی ہیں۔ ڈایریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی نے ڈپٹی کمشنر کو زرعی اراضی کی منتقلی بند کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔
واپس کریں