دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانوی نوجوان نے75لاکھ پائونڈکا لاٹری انعام جیت لیا
No image لندن ( کشیر رپورٹ) برطانیہ میں ایک بیس سالہ نوجوان نے 75لاکھ پائونڈ مالیت کی لاٹری کا انعام جیت لیا۔ برطانیہ کے 20 سالہ جیمز کلارکسن نے لاٹری جیتنے کے بعد بھی انہوں نے اپنے کام اور طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس کے بجائے وہ نالیوں کی صفائی میں مصروف ہو گیا۔جیمز کلارکسن ایک ٹرینی گیس انجینئر ہیں۔ کرسمس کے دن، اس نے نیشنل لاٹری میں 120 پائونڈ جیتے اوراس کے بعد مزید لاٹری ٹکٹ خریدے، اور اس بار قسمت نے اس کا ساتھ دیا۔ وہ 75 لاکھ پائونڈکے لوٹو جیک پاٹ کے فاتح بن گئے۔ جیمز نے میٹرو کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے گھر پر تھے، اور برف باری دیکھنے کے لیے جلدی اٹھ گئے تھے۔ پھر اس نے لاٹری جیتنے کا پیغام دیکھا۔میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آیا میں نے واقعی لاٹری جیتی ہے۔ یہ ایک خواب کی طرح تھا، لیکن پھر میں نے اپنے والد کو فون کیا اور انہیں سب کچھ بتایا۔ جب ہمارے خاندان کے تمام افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور لاٹری انعام جیتنے کی تصدیق ہو گئی ۔لاٹری جیتنے کے بعد، لوگ عام طور پر اپنی زندگی میں تبدیلی لاتے ہیں اور عیش و آرام کی زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن جیمز نے اپنے کام میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لاٹری جیتنے کے باوجود میں اپنا کام نہیں چھوڑوں گا۔ مجھے کام کرنا پسند ہے، اور پڑھائی پر بھی توجہ دوں گا۔ میں ابھی بہت چھوٹا ہوں اور مجھے محنت کرنے کی عادت ہے۔ جیمز نے اپنی کہانی میں یہ بھی بتایا کہ لاٹری جیتنے کے بعد وہ سردی میں بند نالوں کی صفائی کے لیے نکل پڑے۔ یہ سن کر سب حیران رہ گئے لیکن جیمز نے یہ فیصلہ اعتماد اور ذمہ داری کے ساتھ لیا۔
واپس کریں