دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر سے حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے وفد کی ملاقات، تحریک آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر بارے لائحہ عمل اور مستقبل کی حکمت عملی بارے تفصیلی گفت وشنید
No image مظفر آباد(پی آئی ڈی)06/جنوری 2025۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق سے کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی کی قیادت میں ملنے والے وفد میں سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز شاہ ،سیکرٹری اطلاعات مشتاق بٹ ،عبدالحمید لون,شیخ عبدالماجد ،مشتاق الاسلام اور عبدالمجید میر شامل تھے۔اس موقع پر وزیر حکومت سردار جاوید ایوب بھی موجود تھے. ملاقات میں تحریک آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر بارے لائحہ عمل اور مستقبل کی حکمت عملی بارے تفصیلی گفت وشنید کی گئی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منظر نامے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ، حکمت عملی متعین کرنے کی ضرورت ہے ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے خطہ عدم استحکام کی طرف جاسکتا ہے ۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ، افواج پاکستان ایل ا و سی پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ تن تیار ہیں ۔ پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کو شکست دے دی ہے ، دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ حریت قیادت کی جدوجہد آزادی کے لیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ حریت قیادت لائح عمل تیار کرے ، آزادکشمیر حکومت تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے لیے تیار ہے ۔ بین الاقوامی برادری خطہ کے پائیدار امن کے لیے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا نوٹس لے ۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کی سخت بازپرس کے لیے اقدامات اٹھائے ۔ امن کو موقع دے رہے ، بھارت امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔

واپس کریں