دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہم بدستور آزاد کشمیر حکومت کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 6ارکان اسمبلی کا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے نام مشترکہ خط
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر حکومت کے 5وزراء اور ایک رکن اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کو ایک مشترکہ خط میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن وزراء ، مشیر کی وجہ سے کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس کی وجہ مقامی پارٹی لیڈر شپ کے اندرونی اختلافات ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجودحکومت پر تنقید کر رہے ہیں اور ان کی طرف سے حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کر نے کی دھمکی دیتے ہوئے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کرنا چاہتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ہم 8میں سے 6ارکان اسمبلی حکومت کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔اگر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو اس سے پیپلز پارٹی ّزاد کشمیر کو 2026 کے عام انتخابات میں فائدہ ہو گا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں چار گروپ ہیں جو ایک دوسرے کی مخالفت کر تے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ریٹائرڈ کرنل وقارنور، احمد رضا قادری، سردار عامر الطاف ، راجہ محمد صدیق خان ، چودھری محمد اسماعیل اور نثارہ عباسی کی طرف سے لکھے گئے مشترکہ خط کی کاپی ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار، صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
واپس کریں