دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے لئے مطلوبہ ریاستی باشندے مہیا نہ ہونے کی وجہ سے غیر ریاستی افراد کو بھرتی کیا جا ئے گا۔ترجمان محکمہ پولیس آزاد کشمیر
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی )29نومبر2024۔ترجمان محکمہ پولیس آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) سال 2022 سے مکمل فعال ہے اور اس میں ریاستی آفیسرز اور اہلکاران ہی تعینات ، مامور ہو کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں البتہ CTD کی فعالیت اور استعداد کار کو بڑھانے اور اس شعبہ میں ضروری مکانیت اور آلات کی فراہمی کے لئے سال 2017 میں پی سی ون مرتب کر کے حکومت پاکستان کو ارسال کیا گیا ہوا ہے ۔ 1-PC کی منظوری کے حوالہ سے حکومت پاکستان سے وقتا فوقتا خط و کتابت اورمیٹنگز ہوتی رہتی ہیں۔حکومت نے مئی 2024 میں آزاد کشمیرمیں میگا پراجیکٹس پر کام کرنے والے فارنز کی سیکیورٹی کے لئے کنسٹیبلان (7-BPS) کی100 نئی آسامیوں کی بدیں شرط تخلیق کی منظوری صادر فرمائی کہ ان 100 آسامیوں کے خلاف پاک آرمی سے ریٹائرڈ SSG کوالیفائیڈ سابق فوجیوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ساتھ ہی ان آسامیوں کے خلاف تقرری کے لئے قواعد پولیس میں ضروری ترمیم کی منظوری بھی صادر فرمائی ۔ ترمیمی قواعد کے تحت اگر ان آسامیوں کے خلاف تقرری کے لئے آزاد جموں وکشمیر کے سکونتی SSG کوالیفائیڈ سابق فوجی دستیاب نہ ہوں تو غیر ریاستی امیدواران کو بھی بھرتی کیا جا سکے گا تاہم پہلی ترجیح ریاستی باشندے ہوں گے۔ نئی منظور شدہ 100 آسامیوں کے خلاف بھرتی کے لئے آسامیاں اولا 24 مئی 2024 میں بذریعہ اخبارات مشتہر کی گئیں ۔ بعد از انٹرویو مشتہر شدہ 100 آسامیوں کے خلاف بھرتی کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے سکونتی بشمول مہاجرین 1947، مقیم پاکستان و آزاد کشمیر صرف24 موزوں امیدواران ہی دستیاب ہو سکے۔دوسری بار اگست 2024 میں آسامیاں بذریعہ اخبارات دوبارہ مشتہر کی گئیں تو اس بار بھی آزاد جموں و کشمیر کے سکونتی صرف 07 موزوں امیدواران بھرتی کے لئے دستیاب ہو سکے۔ تیسری بار اکتوبر 2024 میں بھی آسامیاں بذریعہ اخبارات دوبارہ مشتہر کی گئیں مگر اس بار بھی مشتہر شدہ آسامیوں کے خلاف آزاد کشمیرکے سکوتی صرف 05 موزوں امیدواران بھرتی کے لئے دستیاب ہو سکے۔ اشتہار بھرتی میں واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ " غیر ریاستی باشندوں کوصرف اسی صورت میں بھرتی کے لئے زیر غور لایا جائے گا جب آزاد جموں و کشمیر کے سکونتی باشندے (پاک آرمی سے ریٹائر ڈ SSG کوالیفائیڈ ) دستیاب نہ ہوں گے جبکہ نافذ العمل قواعد میں گنجائش موجود ہے۔گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں میگا پرا جیکٹس پر کام کرنے والے فارنرز پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں آزاد جموں و کشمیر میں میگا پراجیکٹس پر کام کرنے والے فارنز اور ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی حکومت آزاد کشمیر کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کو مد نظررکھتے ہوئے ریاستی موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث غیر ریاستی افراد جو مطلوبہ معیار پورا کرتے ہیں کو نافذ العمل قواعد کی منشا کیمطابق بھرتی کے لئے زیر غور لایا جارہا ہے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور چند اخبارات میں یہ خبریں لگائی جاری ہیں کہ "آزادکشمیر کی انٹی ٹیرارزم فورس (CTD) کی بھرتیوں میں غیر ریاستی باشندوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر پولیس کیسپیشل یونٹ میں ریاستی باشندوں کے بجائے غیر ریاستی باشندوں کو بھرتی کیا جارہا ہے" ۔ عوام الناس کو ان دونوں معاملات میں محکمانہ موقف دیا جانا نہایت ضروری ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کانٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) میں غیر ریاستی باشندوں کو ترجیح دینے والی خبریں قطعا بے بنیاد اور خلاف حقائق ہیں۔

واپس کریں