دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر کے سینئر آفیسر امجد حسین منہاس ناظم تعلقات عامہ مقرر
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) محکمہ اطلاعات حکومت آزاد کشمیر کے سینئر افسر امجد حسین منہاس کو ناظم تعلقات عامہ مقرر کیا گیا ہے۔ امجد حسین منہاس محکمے کے ایک قابل اور تجربہ کار افسر ہیں ۔ 29نومبر کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق امجد حسین منہاس ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن اینڈ پروٹوکول بی ایس 19کو ناظم تعلقات عامہ بی ایس 19کی آسامی کا چارج اضافی طور پر تفویض کیا گیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ناظم تعلقات عامہ شاہد حسین خان بی ایس19کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن بخلاف خالی آسامی تعینات کیا گیا ہے۔ صحافتی حلقوں نے امجد حسین منہاس کو ناظم تعلقات عامہ مقرر کئے جانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس اقدام کو میڈیا بالخصوص ریاستی میڈیا کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔


واپس کریں