دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین کو ایٹمی ہتھیار مہیا کئے گئے تو روس اس کے یورپی اتحادی ملکوں پر حملے کرے گا،روسی صدر پوٹن کا انتباہ
No image ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان تین سال سے جاری جنگ ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور ان خطرات میں اضافہ ہوا ہے کہ یہ جنگ دوسرے ملکوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔یوکرین پر روس کے نئے میزائیل حملوں کی بعد مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے کی صورتحال میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے اتحادیوں کو ایک انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے غیر جوہری ہتھیاروں سے جوہری جیسی تباہی پھیلانے کا بلیو پرنٹ شیئر کیا ہے جس پر عمل سے یورپ سے انگلینڈ تک بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے ۔
صدرپوتن کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کو جوہری ہتھیار واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روس کا دعوی ہے کہ یہ قدم عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ روس نے واضح کیا ہے کہ اگر یوکرین نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اس کا ردعمل انتہائی تباہ کن ہوگا۔ پوتن کے منصوبے کے مطابق یورپی دارالحکومتوں جیسے لندن، برلن، پیرس اور روم پر حملہ کیا جائے گا۔ سویڈن، فن لینڈ، پولینڈ اور ہالینڈ* جیسے ممالک پر بھی خوفناک حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔روس کے ان حملوں کی صورت لندن میں 60 لاکھ سے زائد افراد،برلن میں 44لاکھ اور پیرس میں 11لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔
روسی صدر پوتن نے روایتی جوہری ہتھیاروں سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیاروں کا ذکر کیا ہے، جن میں ہائپر سونک میزائل، خفیہ لڑاکا طیارے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون، تھرمل ریڈی ایشن ہتھیار شامل ہیں۔ ان ہتھیاروں سے سورج کی سطح جیسے درجہ حرارت پر ہر چیز جل کر راکھ ہوسکتی ہے۔ پوتن کے انتباہ کو ہلکے سے نہیں لیا جا رہا ہے۔ یہ انتباہ نہ صرف یورپ بلکہ امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک کے لیے بھی شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ روس کا یہ جارحانہ موقف پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔صدرپوتن کی وارننگ کے بعد نیٹو ممالک میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ امریکہ نے "Minuteman-3 میزائل کو جنگی علاقے میں فعال کر دیا ہے۔ جرمنی اور پولینڈ میں دفاعی نظام کو فعال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 138 بلین ڈالر (11 لاکھ کروڑ روپے)سے زیادہ کا بجٹ تیار کیا ہے۔
واپس کریں