دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سستا آٹا اور سستی بجلی کی سہولت جاری رہے گی ، کسی کو احتجاج سے نہیں روکا ، جگہ کا تعین مفاد عامہ کے لیے ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
No image مظفرآباد ( پی آئی ڈی) 29 نومبر2024 ۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہاہے کہ عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں ، سسٹم کےبنیفشریز کو سسٹم سے دور کیاہے۔ مافیا کا خاتمہ کیاہے ۔ غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتالیں ہوں گی تو عام آدمی کی زندگی مشکل ہو جائے گی ۔ معاشی بوجھ تلے دبے غریب طبقے کی زندگی آسان کرنا ہوگی ۔ کسی کو احتجاج سے نہیں روکا ، جگہ کا تعین مفاد عامہ کے لیے ہے ،استحصالی نظام کا خاتمہ کیا ہے ، میرٹ کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کو اگلے سال تک بائی پاس کی سہولت مہیا کردیں گے ، سستا آٹا اور سستی بجلی کی سہولت جاری رہے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بیلہ نورشاہ وارڈ نمبر 32 کے کونسلر سید عاصم نقوی کی دعوت پر منعقدہ استقبالیہ سے کیا ۔ اس موقع پر وزرائے حکومت میاں عبدالوحید ، جاویدا قبال بڈھانوی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہڑتال کرنے والے عام آدمی کی زندگی میں مشکلات کا سبب بنتے ہیں ، احتجاج سے عام آدمی کا معاشی استحصال ہوگا۔ احتجاج کی جگہ کا تعین مفاد عامہ کے لیے ہے ، کسی کو احتجاج سے نہیں روکا ، ہر شہری کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عوام کی فلاح ترجیح ہے ، میرٹ کے فروغ کے لیے کام کیا ہے ، میری 18 ماہ کی کارگردگی سب کے سامنے ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میرے کارگردگی سے مطئمن ہیں تو ساتھ کھڑے ہوں ۔ این ٹی ایس اور پی ایس سی کی فعالیت سے نوجوانوں میں امید نو پیدا کی اور حکومت اور عوام کے درمیان رشتہ مضبوط کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ شاہرات کی پختگی کے لیے کام کیا ہے ، ای ٹینڈرنگ کو فروغ دیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مافیا کو میرے اقدامات سے شدید تکلیف ہے مافیا گھٹن کا شکار ہے ۔ میں نے اپنے حصہ کا چراغ جلا دیا ہے ۔ اگر عوام کا ساتھ رہا تو مظفرآباد کارڈیک ہاسپتال میں اگلے سال سے بائی پاس آپریشن کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ سٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے اب اس کی حفاظت کرنی ہے ۔ بددیانتی ، قانون کی بے حرمتی اور مافیا راج کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ استحصالی ٹولے کا خاتمہ کردیا ہے ، اہلیان مظفرآباد آگے بڑھ کر حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں ، حکومتی اقدامات کو ایکشن کے ساتھ سراہا جائے اور اس امر کا عوام کی جانب سے اعتراف بھی ہونا چاہیے کہ موجودہ حکومت کے 18 ماہ کے اقدامات کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی ۔ انھوں نے کہاکہ سستا آٹا اور سستی بجلی کی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی ، اس سبسڈی کے خاتمہ کی افواہوں پر عوام کان نہ دھریں ۔


واپس کریں