حکومت کی طرف سے متنازعہ آرڈیننس منسوخ اور گرفتار افراد کی رہائی پر ہی 5دسمبر کی ہڑتال کی کال واپس لی جائے گی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شوکت نواز میرکی پریس کانفرنس
مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے متنازعہ آر ڈیننس کو معطل کئے جانے کے فیصلے کے باوجود 5دسمبر کی ہڑتال ختم نہیں کی گئی ہے،حکومت کی طرف سے فوری طور پر اس متنازعہ آرڈیننس کو منسوخ کرنے اوراس آرڈیننس کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کئے جانے والوں کی فوری رہائی کی صورت ہی5دسمبر کی ہڑتال کی کال واپس لی جائے گی۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے منگل کو صدارتی آرڈیننس معطل کئے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔
واپس کریں