پنجاب اسمبلی ارکان، وزرائ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ
لاہور ( کشیر رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے ارکان اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔16دسمبر کو'عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں نظرثانی' کے نام سے یہ بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان نے پیش کیا جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیاگیا۔ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار روپے سے بڑھا کر چار لاکھ روپے اورصوبائی وزرا کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر نو لاکھ 60 ہزار روپے کی گئی ہے۔بل کی منظوری کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے سے بڑھ کر نو لاکھ 50 ہزار روپے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھ سات لاکھ 75 ہزار روپے ہوگی۔اِسی طرح پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار روپے سے بڑھا کر چار لاکھ 51 ہزار روپے اور اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر6 لاکھ 65 ہزار روپے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی نے تین سال قبل اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں ان کے برابر ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل عمران خان کے دور میں جب پنجاب میں چوہدری پرویزِ الہی اسپیکر تھے تو ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت عمران خان کی ہدایت پر بل واپس بھیجا گیا تھا اور اس وقت کے گورنر نے بل پر دستخط کرنے سے منع کیا تھا۔ لیکن بعد ازاں وہ بل خاموشی سے پاس ہو گیا تھا۔
واپس کریں