دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائین پہ سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی، آزادکشمیر کی سول آبادی پہ فائرنگ
No image راولاکوٹ( کشیر رپورٹ)آزادکشمیر کے بٹل مدار پور سیکٹر میں بھارتی فوج نے لائین آف کنٹرول پر سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر فائرنگ کی ،بھارتی فائرنگ سے ایک گھر کے باہر کھڑی فیملی بال بال بچ گئی۔پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ کے بعد بھارتی فوج نے فائرنگ بند کر دی۔فائرنگ کا یہ سلسلہ دس ، پندرہ منٹ جاری رہا۔چند دن قبل اسی علاقے میں بھارتی فوجی داخل ہو گئے تھے ۔بھارتی فوجیوں نے صبح ساڑھے آٹھ سے نو بجے کے درمیان ایک گھر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فوجیوں نے بھارتی مورچوں پہ فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی فائرنگ بند گئی۔
واپس کریں