مظفر آباد میں ۔ سنو لیپرڈ فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کرائم سین انویسٹی گیشن ٹریننگ
مظفرآباد ( کشیر رپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف و فشریز آزادکشمیر نے سنو لیپرڈ فانڈیشن پاکستان کے اشتراک سے بالائی وادی نیلم کے عملے کے لیے کرائم سین انویسٹی گیشن (CSI) پر دارالحکومت مظفرآباد میں تین روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ کرائم سین انویسٹی گیشن ٹریننگ سیشن میں ماسٹر ٹرینرز، ڈاکٹر شعیب حمید، محترمہ شائستہ علی اور محترمہ جا ذبہ شفیع کی جانب سے کرائم سین انویسٹی گیشن میں مہارت کو بڑھانے کے لیے عملی مشقوں کے ذریعے ٹرنننگ کے شرکا کو سائنسی اصولوں کے مطابق شواہد اکھٹے کرنے بارے عملی مشقیں بھی کروائی گئیں ۔ سیشن کے تیسرے روز وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب ، سیکرٹری وائلڈ لائف عامر محمود مرزا نے خصوصی شرکت کی ۔ سنو لیپرڈ فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کرائم سین انویسٹی گیشن کی ٹریننگ کے سیشنز کے انعقاد کا بنیادی مقصد جنگلی حیات سے متعلق جرائم کی تحقیقات کے لیے وائلڈ لائف فیلڈ رینجرز آزادکشمیر کو جدید تکنیک سے لیس کرنا تھا۔ سنو لیپرڈ فانڈیشن پاکستان کے اشتراک سے بالائی وادی نیلم کے عملے کے لیے کرائم سین انویسٹی گیشن (CSI) پر منعقدہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب نے کہاکہ جنگلی حیات کا تحفظ ترجیح اول ہے ۔ سنو لیپرڈ فانڈیشن پاکستان کے مشکور ہیں کہ انھوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو ٹریننگ میں ترجیح دی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وائلڈ لائف ریسکیو کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ جنگلی حیات کے تحفظ اور بلخصوص سائنسی طرز عمل سے جنگی حیات کی نسل کشی کی روک تھام وقت کی ضرورت ہے ، عملہ کی بہترین ٹریننگ پر فیلڈ متعلقہ افیسران کے مشکو رہیں ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت پروفیشنلزم اور جدت کو فروغ دینے کی کائل ہے ، جنگی حیات بلخصوص سنو لیپرڈ کو غیر قانونی شکار سے بچانا وقت کی ضرورت ہے ۔ فیلڈریجنرز کو سیفٹی کیٹس اور دیگرسازو سامان دینے کے سنو لیپرڈ ایسوسی ایشن پاکستان کے اقدام کو سراہاتے ہیں ۔ سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا نے کہاکہ سنو لیپرڈ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشنز خوش آئند امر ہے ، اس ٹریننگ سیشن کی بدولت فیلڈافیسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور انھیں فیلڈ میں کام کرنے میں آسانی میسر آئے گی، کا م کی رفتار بڑھے گی اور معیار میں بہتری آئے گی ، پر وفیشنلزم کو فروغ ملے گا، سیائنسی میتھڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے چیزوں کو بہتر پوزیشن پر لایا جاسکتاہے، جنگلی حیات کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائیگا۔ سنو لیپرڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے حفاظتی کیٹس مہیا کرنے اور ٹریننگ کا انعقاد باعث فخر عمل ہے ۔ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ سنجیدہ رویہ اپنانے سے چیزیں بہتر جانب جائیں گی ۔ انھوں نے ہدایت کی کہ عملہ جان فشانی سے کام کرے ، بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تین روزہ ٹریننگ سیشنز میں سنو لیپرڈ فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سیشنز کی افتتاحی تقریب کا آغاز ڈائریکٹر وائلڈ لائف اینڈ فشریز نعیم افتخار نے کیا ۔کرائم سین انویسٹی گیشن ٹریننگ سیشن میں ماسٹر ٹرینرز، ڈاکٹر شعیب حمید، محترمہ شائستہ علی اور محترمہ جاذبہ شفیع نے سیشن میں نیلم سے وائلڈ لائف فیلڈ رینجرز کو عالمی معیار کے عین مطابق غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے موثر تحقیق کرنے بارے ، غیر قانونی شکار کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے جدید طریقہ ہائے کار اور پروفیشنل ازم کو فوکیت دینے بارے خصوصی طور پر رہنمائی فراہم کی ۔ ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز عملہ کی جانب سے کرائم سین انویسٹی گیشن میں مہارت کو بڑھانے کے لیے عملی مشقوں کے ذریعے ٹرنننگ کے شرکا کو سائنسی اصولوں کے مطابق شواہد اکھٹے کرنے بارے عملی مشقیں بھی کروائی گئیں ۔ عملی مشقوں کا بنیادی مقصد شرکا کی استعداد کا ر میں اضافہ تھا تاں کہ موثر انداز میں ایویڈنس کولیکشن کی جاسکے ۔ سیشن کے آخر میں فیلڈرینجرز میں سنولیفرڈ فائونڈیشن کی جانب سے تعارفی سرٹیفیکیٹس اور حفاظتی کیٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن کی جانب سے سیکرٹری وائلڈ لائف عامر محمود مرزا اور ڈائریکٹر وائلڈ لاف و فشریز نعیم افتخار،ماسٹر ٹرینرزمحترمہ شائستہ علی اور محترمہ جاذبہ کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
واپس کریں