مقبوضہ کشمیر کے پونچھ علاقے میں فوج کی گاڑی 350 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک
جموں( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں وکشمیر میں لائین آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی ایک گاڑی کے حادثے میں کم از کم5بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوجی گاڑی کے حادثے میں دس جوان شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر پانچ اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر 350 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔سکیو آپریشن میں دس زخمی اہلکاروں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے پانچ فوجی جوانوں کو مردہ قرار دیا۔
واپس کریں