اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی سردار طاہر انور خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر, مرکزی نائب صدر راجہ افتخار ایوب نے شرکت کی جبکہ دوممبران کمیٹی چوہدری محمد سعید اور ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے ساتھ حکومتی اتحاد ختم کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے 6ارکان اسمبلی کے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو حکومتی اتحاد ختم نہ کرنے کی درخواست پر مبنی مشترکہ خط لکھے جانے پر ان 6مسلم لیگی ارکان اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور اسی حوالے سے ڈسپلنری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
واپس کریں