وزیر اعظم شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے جمعہ کو ایوان وزیر اعظم میں ملاقات کی جس میں مختلف تعلیمی امور پر تعاون کے امور پر بات کی گئی ۔وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کی خاطر بھیجنے کے لئے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شریک تھے۔
واپس کریں